اب آپ ہنڈا بائک 0 فیصد مارک اپ پر خرید سکتے ہیں

اب آپ ہنڈا بائک 0 فیصد مارک اپ پر خرید سکتے ہیں

جہاں ایک طرف صارفین کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے وہیں دوسری جانب وہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے بوجھ سے دوچار ہیں۔ اس دوران آٹو اسمبلرز بھی صارفین کیلئے کے لیے حالات سازگار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ کار اور بائیک بنانے والی کمپنیز ان معاشی حالات میں اپنی بقا کیلئے یکے بعد دیگرے منافع بخش آفرز کا اعلان کر رہے ہیں۔

ہنڈا  HR-Vکے لیے پیشکش لانے کے ایک دن بعد ہنڈا کمپنی پاکستان میں اپنی بائکس کے حوالے سے بھی ایک آفر کا اعلان کر چکی ہے اور لگتا ہے کہ سیلز میں کمی اور پیداوار کے دوران کمپنی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہنڈا اٹلس کی جانب سے کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اب صارفین 12 ماہ تک 0% مارک اپ پر ہنڈا موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پیشکش صرف سِلک بینک کے کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کمپنی نے اس طرح کی پیشکش کی ہے. اس سے قبل 9 مئی کو اٹلس ہنڈا نے اپنی مشہور بائکس سی ڈی 70 اور CG 125 کے لیے ایک خصوصی آفر پیش کی۔

ہنڈا CD 70 سے متعلقہ آفر

کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ 36 ماہ کا پلان ہے اور ماہانہ قسط  6948 روپے ہے۔ اس دوران دلچسپ بات یہ ہے کہ 0 فیصد مارک والی آفر صرف 3 اور 6 ماہ کے پلانز پر دستیاب ہے۔

ہنڈا CG 125 سے متعلقہ آفر

ہنڈا سی جی 125 کا پلان بھی 36 ماہ پر محیط ہے۔ ماہانہ قسط 10331 روپے ہے۔ یہ 0% مارک اپ صرف 3 اور 6 ماہ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

لہذا، اگر آپ ہنڈا سی ڈی 70 یا CG 125 خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن آپ کے پاس نقد رقم نہیں ہے تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

اس پیشکش کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں؟

Exit mobile version