نیو یارک آٹو شو کے فلور کو عارضی ہسپتال بنا دیا گیا

0 775

چاہے دنیا کا کوئی بھی ملک ہو، آجکل ٹیلی وژن، سوشل میڈیا اور اخباروں میں خبریں صرف اور صرف ایک موضوع پر ہیں، کروناوائرس۔ دسمبر کے آخری دنوں میں چین کے شہر ووہان میں نکلنے والا یہ وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اس نے صحت کے حوالے سے ایک بحران کھڑا کردیا ہے۔ ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئی ہیں، 10 لاکھ سے زیادہ اس کے شکار ہو گئے ہیں کیونکہ COVID-19 نامی یہ کروناوائرس بہت تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

COVID-19 دنیا بھر میں تباہی پھیلاتے ہوئے لوگوں کی عام زندگیوں کو بھی متاثر کر چکا ہے۔ کیونکہ ایک سے دوسرے شخص کو لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے اس لیے دنیا کے زیادہ تر ملکوں میں عوامی اجتماعات، اسکول، سینما، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند ہو چکے ہیں۔ 

یہ وائرس کنوینشنز کے علاوہ کھیلوں کے کئی ایونٹس کینسل ہونے کی وجہ بھی بن چکا ہے۔ آج ہی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اس سال کا ویمبلڈن ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا ہے، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے پہلے جنیوا آٹو شو بھی کینسل ہو چکا ہے۔ 

یہ وائرس یورپ میں بہت تباہی پھیلا چکا ہے اور اس کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں۔ فی الحال اس وائرس کا سب سے بڑا مرکز امریکا ہے کہ جہاں اب تک 5200 اموات ہو چکی ہیں اور 2,50,000 سے زیادہ مریض موجود ہیں۔ ریاست نیو یارک سب سے زیادہ اموات اور مریضوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

نیو یارک شہر دنیا کا سب سے بڑا ٹؤرسٹ مقام ہے اور ہر مہینے لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں۔ مشہور نیو یارک انٹرنیشنل آٹو شو بھی اسی شہر میں ہوتا ہے۔ NY آٹو شو تقریباً 120 سال پرانا ہے، جس کا آغاز 1900ء میں ہوا تھا۔ 

یہ آٹوموبائل مینوفیکچررز کے سب سے بڑے شوز میں سے ایک ہے اور ہر سال تقریباً 10 لاکھ افراد اسے دیکھنے آتے ہیں۔ ہر سال اس شو میں کئی ماڈلز کی گاڑیوں کے ورلڈ پریمیئرز ہوتے ہیں۔ NY شو عام طور پر اپریل کے درمیان میں ہوتا ہے۔

اِس سال NY آٹو شو 8 اپریل کو شروع ہونا تھا اور 19 اپریل تک چلنا تھا۔ بدقسمتی سے COVID-19 اور صحت کو درپیش خطروں کی وجہ سے یہ شو کینسل کر دیا گیا ہے۔ پاک وِیلز کمیونٹی کا حصہ ہونے اور نیو یارک شہر میں رہنے کی وجہ سے میں 2012ء سے ہر سال خود NY آٹو شو میں جاتا ہے اور پاک ويلز کمیونٹی، فورمز اور سوشل میڈیا کے لیے لائیو خبریں لاتا ہوں۔ اس سال یہ شو کینسل ہونے کا مطلب ہے کہ پاک ويلز کے فالوورز لائیو-ایکشن مِس کریں گے، البتہ NY شو کو 28 اگست 2020ء پر ری شیڈول کیا گیا ہے، جو میرے خیال میں ہو سکتا ہے کہ نہ ہو سکے۔ 

NY آٹو شو کے لیے مشہور Javits سینٹر کنونشن سینٹر کو اس وقت ایک عارضی ہسپتال بنا دیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں پر موجود دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ میں نے سوشل میڈیا پر اس عارضی ہسپتال کی ایک تصویر دیکھی، جس کے ساتھ مجھے 2018ء میں اپنی کھینچی گئی تصاویر یاد آ گئیں۔ میں ہسپتال کی تصویر کے علاقے میں ہی لگائے گئے ہونڈا کے اسٹینڈ کی تصویر دیکھی۔ اس تصویر نے مجھے افسردہ کر دیا لیکن ساتھ ہی امید بھی دی کہ ان شاء اللہ دنیا میں ایک مرتبہ پھر سب کچھ نارمل ہو جائے گا، ساتھ ہی ہو سکتا ہے کہ اس وبائی مرض میں ہمیں کئی لوگوں کی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ امید کی کرن تو بہرحال ہر صورت میں ہوتی ہے۔ 

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہیلتھ کیئر اور حکومت کے آفیشلز کے مشوروں پر عمل کریں تاکہ اس وائرس کے پھیلنے کو آہستہ کرتے کرتے بالآخر روک دیں۔ اس بحران میں ہم سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہے، اور اسی طرح ہم اس سے لڑ کر اسے شکست دے پائیں گے۔ 

تو اپنی حفاظت کیجیے اور گھر پر رہیے! 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.