ہیونڈائی ٹکسن کی آفیشل قیمت سامنے آگئی!

0 8,648

ہیونڈائی نشاط موٹرز اپنی نئی ‏SUV ٹکسن کی آفیشل specifications اور فیچرز سامنے لے آیا ہے۔ یہ فیچرز آج شام 7:30 پر آفیشل ورچوئل لانچ سے پہلے ظاہر کیے گئے ہیں۔

ہیونڈائی ٹکسن کے ویرینٹس:

ہیونڈائی دو ویرینٹس، AWD اور FWD پیش کر رہی ہے۔ AWD کانام “Ultimate” ہے جبکہ FWD کو “GLS اسپورٹ” کا نام دیا گیاہے۔

اہم فیچرز:

ہیونڈائی ٹکسن کے دونوں ویرینٹس کے اہم فیچرز یہ ہیں:

ہیونڈائی ٹکسن کی dimensions:

دونوں ویرینٹس کی لمبائی 4480mm ہے جبکہ چوڑائی 1850mm اور اونچائی 1660mm ہے۔ اس کے علاوہ ان SUVs کی ویل بیس 2670mm کی اور گراؤنڈ کلیئرنس172mm ہے۔

انجن:

دونوں ویرینٹس ان-لائن-4-سلنڈر 16-والو 1999cc پٹرول انجن کے ساتھ آئیں گے، جو 6200RPM پر 155hp اور 4000RPM پر 196Nm ٹارک پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان SUVs میں 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔

Engine

ویل ٹائپ، سائز:

یہ نئی گاڑیاں 18-انچ الائے ویلز اور 225/55 R18 ٹائر سائز کے ساتھ آئیں گی۔ اس کے علاوہ کمپنی الائے ویل اسپیئر ٹائر بھی دے رہی ہے۔

سیفٹی:

کمپنی ڈرائیور اور پیسنجر سیٹ پر 2 ایئر بیگز دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان SUVs میں 16-انچ فرنٹ اور ریئر ڈسک بریکس ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں میں ABS، وہیکل اسٹیبلٹی سسٹم، بریک اسسٹ، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)، ہل اسٹارٹ اسسٹ (HAC) اور الیکٹرانک پارکنگ بریک (EPB) ہیں۔

ایکسٹیریئر:

دونوں ویرینٹس پینوراما سن رُوف اور رُوف ریکس رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ کمپنی نے کروم کوٹنگ ڈور ڈور ہینڈلز، مڈ گارڈز (ریئر اور فرنٹ)، الیکٹرانک فولڈنگ کنٹرول (ڈرائیوراور پیسنجر)، الیکٹرانک کونویکس مع ہیٹڈ (ڈرائیور اور پیسنجر)، پڈل لیمپ اور ڈور بیلٹ Lien کروم مولڈنگ شامل کی ہیں۔

Chrome Door Handle

اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس میں اسٹیٹک کارنرنگ لائٹ اور AFLS (ڈائنامک بینڈنگ لائٹ-L/R) رکھتے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں فل LED ہیڈلیمپس، FR فوگ لیمپس اور پرسنل لیمپس ہیں۔

front lights back lights Indicators 

انٹیریئر:

کمپنی نے سی/پیڈ اپر لیدر گارنش (مصنوعی چمڑا)، لگیج نیٹ اور لگیج اسکرین لگائی ہے۔ اس کے علاوہ Ultimate ویرینٹ میں چمڑے کی سیٹیں ہیں اور GLS اسپورٹ میں صرف کپڑے کی۔

اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس میں اسٹیئرنگ پر آٹو لائٹ کنٹرول، اموبیلائزر، ڈائنامک گائیڈلائن کیمرا اور آٹو کروز کنٹرول موجود ہیں۔ SUVs میں گلو باکس مع کولنگ، ڈرائیور پاور سیٹ TL اور فون وائرلیس چارجنگ بھی ہیں۔

Interior

ہیونڈائی ٹکسن کی قیمت:

ہیونڈائی ٹکسن فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) GL اسپورٹ کی آفیشل قیمت 48,99,000 روپے جبکہ آل ویل ڈرائیو (AWD) Ultimate کی قیمت 53,99,000 روپے ہوگی۔

Price List

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.