ہںڈا HR-V کے آفیشل فیچرز و دیگر خصوصیات

0 9,666

ہںڈا اٹلس نے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ اپنی پہلی کراس اوور ایس وی لانچ کر دی ہے۔ لانچ سے قبل کمپنی نے بہت سے ٹیزر جاری کیے، جن میں فرنٹ گرل، ہیڈ اور ٹیل لائٹس شامل ہیں۔

ہنڈا HR-V کی لانچ کے بعد، ہم نے گاڑی کی قیمت، ویریںٹس اور تصاویر سے متعلق آپ کو آگاہ کیا۔ تفصیلات میں مزید اضافے کیلئے گاڑی کے دونوں ویرینٹس میں دئیے گئے فیچرز پر بات کریں گے۔

Honda HR-V

 پاور اینڈ ٹرانسمیشن

دونوں HR-V ویرینٹس میں 1500 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن دیا گیا ہے۔ جو 121 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں CVT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ VTi اور VTi-S  دونوں ویرینٹس سنگل ایکون موڈ پیش کرتے ہیں۔

Honda HR-V

ایکسٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کے بارے میں بات کریں تو دونوں ویریئنٹس کا فرنٹ پروفائل پرLED DRLs کے ساتھ LED آٹو ہیڈلائٹس دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلیکVTi ویرینٹ میں پینٹ فرنٹ گرل ہے جبکہ  VTi-Sویرینٹ میں باڈی کلرڈ فرنٹ گرل ہے۔

کار کے سائیڈ پروفائلز کو نمایاں کریں توVTi ویریئنٹ 2 ٹون 17 انچ الائے رمز (2 ٹون) اور VTi-S ویرینٹ گرے پینٹ 17 انچ الائے رمز کے ساتھ آتا ہے۔

انٹیرئیر

اسی طرح گاڑی کے انٹیرئیر پر بات کریں تو دونوں گاڑیوں میں 4.2 TFT سکرین، ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، سمارٹ انٹری، پش سٹارٹ، ایمبیئنٹ لائٹس اور فرنٹ کنسول لائٹ دی گئی ہے۔

دوسری جانب VTi ویرینٹ میں 9-انچ ملٹی میڈیا جبکہ ٹاپ ویرینٹ VTi-S میں 9-انچ اینڈرائیڈ/ایپل کار پلے ملٹی میڈیا نظر آتا ہے۔ بیس ویریںٹ میں موسمیاتی کنٹرول سنگل زون ڈیجیٹل ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ ڈوئل زون ڈیجیٹل کے ساتھ آتا ہے۔ VTi-S میں ہائی گریڈ سیٹس ہیں جبکہ VTi میں فیبرک سیٹس دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ VTi-S ویرینٹ میں چند اضافی فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔ جن میں وائر لیس چارجر، رئیر یو ایس بی پورٹ، آٹو ڈِمنگ رئیر ویو مرر، سیکوینشئیل ٹرن سگنلز، ایل ای ڈی فوگ لائٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ویریںٹس میں گرے اور ریڈ انٹیرئیر کا آپشن بھی موجود ہے۔

سیفٹی فیچرز

دوںوں گاڑیوں میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی موجود ہیں۔ جن میں ہل سٹارٹ اسسٹ، ہِل ڈیسنٹ کنٹرول، الیکٹرک پارکنگ بریک، آٹو بریک ہولڈ اور 4 ائیر بیگز شامل ہیں۔

Honda HR-V VTi S

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.