نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 لانچ کر دی گئی

0 4,497

انتظار ختم! اور آخر کار نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 پاکستان میں لانچ کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے آج لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نئی سوزوکی سوئفٹ پیش کی۔ تقریب کے دوران پاک سوزوکی کے سینئر عہدیداروں نے گاڑی کی رونمائی کی اور گاڑی کی فیچرز اور دیگر خصوصیات صارفین کے ساتھ شیئر کیں۔

جیسا کہ امید کی جا رہی تھی، گاڑی کے تین ویرینٹس، یعنی ) GLمینوئل)GL (سی وی ٹی) اور GLX (سی وی ٹی) شامل ہیں۔ مزید برآں، یہ کار کی جدید ترین جنریشن ہے لیکن اسے مستقبل قریب میں عالمی مارکیٹ میں بند کر دیا جائے گا۔

جیسا کہ ہم نے آپ کو گزشتہ بلاگ بتایا میں بتایا تھا، پاک سوزوکی نے ستمبر 2021 میں یہ گاڑی بند کر دی تھی۔ جس کے بعد اب کمپنی نے 2022 میں نئی ​​سوئفٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا اور اب یہ گاڑی لانچ کر دی گئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ 2022 کی مدمقابل گاڑیاں

اگر ہم ہیچ بیک سیگمنٹ کے بارے میں بات کریں تو یہاں سوزوکی سوئفٹ کے مدمقابل کوئی مقامی طور پر تیار شدہ گاڑی موجود نہیں ہیں۔ تاہم، قیمت کی بات جائے تو یہ ہنڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسوین سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر ہم اس کا موازنہ درآمد شدہ گاڑیوں سے کریں تو ٹویوٹا وِٹز اور ٹویوٹا پاسو اس کے براہ راست حریف ہیں۔ اب، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کو ہیچ بیک پسند ہے یا سیڈان۔ سوزوکی کو ان کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت ہوشیاری سے کھیلنا پڑتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ تمام گاڑیوں کی پاکستان میں مارکیٹ مضبوط ہے۔

یہ مقابلہ اس وقت زیادہ اہم ہو جاتا ہے جب یہ پتہ چلتا ہے کہ سوئفٹ کمپنی کے لیے کبھی بھی سب سے زیادہ فروخت کنندہ نہیں رہی۔ اس کے بند ہونے سے قبل اس کار کی ماہانہ سیل کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔ یہاں تک کہ سوزوکی بولان اور راوی نے بھی سوئفٹ سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی تھی۔ لہذا، اس گاڑی کو پاکستان میں کامیاب بنانے کیلئے کمپنی کو سخت محنت کرنا پڑے گی۔

گزشتہ سالوں میں پاک سوزوکی نے پاکستان میں ہیچ بیک کیٹیگری پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے اور نئی سوئفٹ ایک اس غلبے میں مزید اضافہ کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پاکستان میں صارفین کی پسندیدہ کار بن جائے گی۔

سوزوکی سوئفٹ 2022 سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.