پیٹرول کی قیمت میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ

1 3,243

حکومت نے ایک ہی ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 2.13 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد 30 جون کو ایک بار پھر عوام پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی یعنی آج سے ہوگا۔

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری بھجوائی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیس کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس تجویز کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ روز نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.44 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں

پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں کی بات کی جائے تو ملک میں پیٹرول کی پرانی قیمت 110.69، ڈیزل 112.55، کیروسین آئل 81.89 اور لائٹ ڈیزل 79.68 روپے فی لیٹر تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت 112.39 فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 113.99 فی لیٹر ہو چکی ہے۔ اسی طرح کیروسین آئل کی قیمت 85.75 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 83.40 ہو چکی ہے۔

Petrol Price Hike

ابھی 15 دن قبل ہی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد اوگرا نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپی فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی۔ ہم نہیں جانتے کہ سمری میں کیا لکھا گیا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ عوام پیٹرول کی قیمت میں اضافے خوش نہیں ہیں۔ حکومت کے پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے فیصلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.