یاماہا بائکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

1 1,075

یاماہا نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی بائکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد یاماہا کی تمام بائکس کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ کمپنی نے اپنی تین بائکس کی قیمتیں بڑھائی ہیں جو کہ ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔

یاماہا بائکس کی نئی قیمتیں۔

یاماہا YB125Z (ریڈ/بلیک) کی نئی قیمت 201,000 روپے ہے۔ بائک کی پرانی قیمت 190,000 روپے تھی۔ یعنی بائیک کی قیمت میں 11,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری بائیک یاماہاYB125Z-DX  ہے۔ جس کی قیمت میں بھی 11000 روپے  کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بائک کی نئی قیمت 216,500 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 205,500 روپے تھی۔

تیسری سائیکل یاماہا YBR 125 (ریڈ/بلیو/بلیک) ہے اور اس کی قیمت میں 12,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 223,000 روپے ہو چکی ہے۔ بائک کی پرانی قیمت 211,000 روپے تھی۔

قیمتوں میں گزشتہ اضافہ

گزشتہ سال نومبر میں یاماہا نے بائکس کی قیمتوں میں 7000 روپے تک اضافہ کیا۔  YB 125 Zکی قیمت میں 6,000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائک کی قیمت 184,000 روپے سے بڑھ کر 190,000 روپے ہو گئی۔ اس کےعلاوہ YBZ DX کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائک کی قیمت 205,500 روپے سے بڑھ کر 198,500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح  YBR اور YBR G 125 کی قیمتوں میں بھی 7000 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد YBR کی قیمت 211,000 روپے جبکہ YBR G 125 کی قیمت 220,500 روپے ہو گئی۔

سال 2021 میں یاماہا کی قیمتوں میں پانچ بار (جنوری، اپریل، اگست، اکتوبر، نومبر) اضافہ کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال یاماہا کی قیمتوں میں 30,500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ۔

موٹر سائیکل کمپنیاں گزشتہ دو سالوں سے بار بار قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں اور کمپنیز کی جانب سے کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی جاتی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ بائکس مقامی سطح پر مینوفیکچر کی جاتی ہیں۔ اسی لیے قیمتوں میں بار بار اضافے کی کوئی معقول وجہ نہیں دی جا سکتی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ جائز ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.