سوزوکی نے اپنی مخصوص گاڑیوں کی بکنگ کھول دی
رواں ماہ پاکستانی آٹو انڈسٹری کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں تھا۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بڑھتی مہنگائی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹس کے اجرا پر پابندی کی وجہ سے پروڈکشن میں رکاوٹ جیسے مسائل نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔
حکومت نے ان تمام مسائل کو مدںظر رکھتے ہوئے دو روز قبل گاڑیوں سمیت لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد سے پابندی ہٹا دی۔ جس کے بعد پاکستانی آٹو کمپنیز نے بکنگ کا آغاز شروع کر دیا ہے۔
ایک روز کِیا لکی موٹرز نے اپنی تمام گاڑیوں کی بکنگ کھولنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد آج سوزوکی نے اپنی مخصوص گاڑیوں کی بکنگ کھول دی ہے۔ جن میں یہ گاڑیاں شامل ہیں۔
- سوئفٹ GL مینوئل
- سوئفٹ GL CVT
- ویگن آر VXL
- ویگن آر VXR
- کلٹس VXR
کِیا لکی موٹرزنے دوبارہ بکنگ کا آغاز کر دیا
حکومت کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں سمیت غیر ضروری اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد کار کمپنیز کے مسائل میں کمی ںطر آنے لگی ہے۔
کِیا لکی موٹرز نے اپنی تمام گاڑیوں کی بکنگ کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے جس کے بعد صارفین کم از کم ایک ماہ کے ڈلیوری ٹائم کے ساتھ کوئی بھی گاڑی بُک کروا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی۔
پاک سوزوکی کے اپنی مخصوص کاروں کی بکنگ کے حوالے سے حالیہ فیصلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں.