پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کر دی

پاک سوزوکی نے تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد گاڑیوں کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے کیونکہ کمپنی کو گاڑیوں کی تیاری کیلئے سی کے ڈی کٹس  مل گئی ہیں جو اگلے تین ماہ تک چل سکتی ہیں۔

ابتدائی طور پر، پلانٹ کو 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھا جانا تھا۔ تاہم، 27 جون کو پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے بندش میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان کیا۔ اس سے قبل کمپنی نے 8 جولائی کو فیصلہ کیا کہ یہ شٹ ڈاؤن بڑھا کر 19 جولائی تک جاری رکھا جائے گا۔ جس کی وجہ پرزوں کی مسلسل کمی تھی۔

گاڑیوں کی پروڈکشن شروع ہونے سے متعلق اپڈیٹ کے بعد کمپنی فروخت میں قابل ذکر اضافے کیلئے پُر امید ہے۔ تاہم، مارکیٹ کی قیاس آرائیاں بتاتی ہیں کہ مہنگائی کی باعث اور عوام کی قوت خرید میں کمی کی وجہ سے کاروں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت کار سازوں کے لیے درآمدی پابندیوں میں بتدریج نرمی کر رہی ہے، اور بینکوں نے کار سازوں کی مدد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ان اقدامات کے باوجود مقامی کرنسی کے جاری اتار چڑھاؤ اور موجودہ معاشی بدحالی کی وجہ سے اس شعبے کا استحکام غیر یقینی ہے۔

استعمال شدہ اور نئی کاروں کے لیے سوزوکی کی نئی آفر

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی بائکس اور استعمال شدہ کاروں سے متعلق کئی آفرز سامنے لانے کے بعد HBL کیساتھ مشترکہ طور پر ایک اور نئی فنانس آفر کا  اعلان کیا ہے جو کہ سوزوکی آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ پر لاگو ہوتی ہے۔

نجی بینک اور پاک سوزوکی کی یہ مشترکہ آفر آپ کیلئے پسندیدہ سوزوکی ماڈل حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ بڑی بچت، فِکسڈ مارک اپ ریٹ، فنانسنگ کے بہترین آپشنز اور اضافی فوائد جیسی پرکشش خصوصیات کے ساتھ، اس محدود مدت کی پیشکش کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ جس میں مزید یہ نکات شامل ہیں۔

کیا آپ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کا رادہ رکھتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version