رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان آٹو شو 2023 کا انعقاد
رواں ہفتے کے آخر میں کراچی میں پاکستان آٹو شو (PAPS) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ میگا ایونٹPAPS 2023 27 سے 29 اکتوبر 2023 تک کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد کیا جاے گا۔
دو دہائیوں پر محیط ایک شاندار روایت کے ساتھ، پاکستان آٹو شو کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) نے کیا ہے۔ یہ تقریب مقامی آٹو موٹیو انڈسٹری کی قابلیت کا ثبوت ہے۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس موقع پر آٹو انجینئرنگ میں شامل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔
پاکستان آٹو شو صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک بہترین تجربہ بھی ہوگا جہاں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ماڈلز سے لے کر جدید امپورٹڈ گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ اس شو میں شائقین کیلئے گاڑیوں سے متعلق بہت کچھ ہوگا۔ چاہے آپ گاڑیوں کے شوقین ہوں یا انڈسٹری ایکسپرٹ ہوں، اس آٹو شوPAPS 2023 میں سب کیلئے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔
عالمی وبا کورونا کے بعد پاکستان آٹو شو ایک بار پھر شاندار واپسی کر رہا ہے جو کہ ایک نمائش سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ٓ
کراچی ایکسپو سنٹر میں آٹو موٹیو انڈسٹری کو دیکھنے کا موقع ضائع نہ کریں۔ 27 سے 29 اکتوبر 2023 کو آٹو شو میں ضرور شرکت کریں اور جدید گاڑیوں کی دلچسپ دنیا کے سفر کے لیے تیار ہو جائیں۔ اس سے قبل پچھلے سال کا آٹو شو بھی کافی زبردست ہٹ تھا جہاں کئی نئی گاڑیاں اس ایونٹ میں پیش کی گئی تھیں۔
یچے کمنٹس میں ہمیں بتائیں کہ کیا آپ اس سال کے پاکستان آٹو شو کے بارے میں پرجوش ہیں!