پاکستان میں نئی MPV سفاری فورلیںڈ لانچ کیلئے تیار
مقامی آٹو مارکیٹ کو بہت جلد ایک نئی ملٹی پرپز وہیکل (MPV) ملنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق JWفورلیںڈ جو کہ اب تک پاکستان میں کمرشل گاڑیاں اسمبل کر رہی ہے، اپنی پہلی مسافر گاڑی فورلینڈ سفاری متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک لانچ کی صحیح تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ کار جلد لانچ کر دی جائے گی۔
فورلینڈ سفاری
اس نئی گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات ابھی تک سامنے نہیں آئیں تاہم کمپنی کے انسٹاگرام پیج سے کچھ اشارے ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی 7 سیٹر ہے جبکہ دیگر خصوصیات میں ہائی ڈینسٹی لائٹس، جیک نائف کی اور سائیڈ ویو مرر انڈیکیٹرز شامل ہیں۔
کمپنی کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اس گاڑی میں ٹیکنالوجی اور کارکردگی کا مکمل امتزاج دیکھیں گے۔
دریں اثنا، ایک پوسٹ میں گاڑی کے انٹیرئیر کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ فنکشنل ڈیزائن کے لحاظ سے شاندار انٹیریئر کے ساتھ بالکل نئی سفاری طویل اور چھوٹے سفر کے لیے ڈرائیونگ کا مثالی تجربہ پیش کرتی ہے ۔
جے ڈبلیو فورلینڈ
خیال رہے کہ فورلینڈ سفاری کی بنیادی کمپنی جے ڈبلیو فورلینڈ ہلکی کمرشل گاڑیاں جیسے C10 اور T5، لائٹ ڈیوٹی ٹرک جیسے C314-NTاور درمیانے اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک جیسے C-X17 (آئل ٹینکر) پیش کر رہی ہے۔ پاکستان میں فورلینڈ سفاری کے ساتھ کمپنی اپنے ساکھ کو وسیع کر رہی ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے کیونکہ اس سے صارفین کو ایک نیا آپشن ملے گا اور مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا۔