پاکستان آٹو مارکیٹ آئندہ 5 سال میں ڈبل ہوجائے گی، چنگان

4 5,799

حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی میں دی جانے والی مراعات کے بعد پاکستان آٹو انڈسٹری کے روشن مستقبل کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں تجزئیے بھی پیش کیے جا رہے ہیں کہ آنے والے سالوں میں پاکستان آٹو انڈسٹری کہاں ہوگی۔ اسی طرح ماسٹر چنگان موٹرز لیمیٹڈ(MCML)  کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں آئندہ 5 سالوں میں ڈبل ہوتے ہوئے 300000 سے بڑھ کر 650000 ہو جائے گی۔

دیگر لوگوں کے برعکس چنگان پاکستان صرف اندازے نہیں لگا رہا ہے بلکہ کمپنی نے باقاعدہ ریسرچ کرنے کے بعد یہ پیش گوئی کی ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز کے مطابق آبادی کے حالیہ رجحان سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں 1 کروڑ کے قریب نوجوان کمائی کے قابل ہو جائیں گے جس سے کار انڈسٹری میں 350000 مزید گاڑیوں کی طلب پیدا ہوگی۔

چنگان پاکستان کا ایکشن پلان:

چنگان آفیشلز نے کراچی میں پہلی وینڈرز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے یہ پیش گوئی کی۔ میٹنگ کے دوران ماسٹر چنگان موٹرز لیمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے پاکستان آٹو موٹیو انڈسٹری بارے بات کرتے ہوئے اس کی ترقی میں چنگان کے کردار پر بھی بات کی۔

چنگان بہترین کردار ادا کرنے کیلئے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی مارکیٹ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے درست اقدامات کررہی ہے۔ چنگان 20 مئی سے اپنے اسمبلی پلانٹ میں ڈبل شفٹ آپریشن کا آغاز کر چکی ہے جس کے بعد اسمبلی پلانٹ میں تیار کیے جانے والے یونٹس کی تعداد 30000 سالانہ سے بڑھ کر50000 یونٹس سالانہ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ماسٹر چنگان موٹرز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ دو سالوں میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کا سٹیٹس 20 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیں گے۔ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے مجموعی طور پر آٹو پارٹ مینوفیکچررز اور آٹوموٹیو انڈسٹری کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے گا۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے ایک ساتھ کام کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تمام وینڈرز کو اکٹھا کرنے میں پہل کی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ آٹو مینو فیکچررز پلانز بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.