آلٹو کی مدمقابل الیکٹرک کار Inverex XiO آ گئی – قیمت اور خصوصیات
Sulman Ali
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا میدان مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ Honri Ve، Baw، GuGo، اور Dongfeng Box EV جیسے ماڈلز کے بعد اب Inverex نے بھی اپنی سستی الیکٹرک ہیچ بیک کے ساتھ مارکیٹ میں انٹری دے دی ہے — جس کا نام ہے XiO EV۔
یہ گاڑی پاکستان میں Inverex XiO کے نام سے اور بین الاقوامی سطح پر LingBox EV کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ ایک چھوٹی، شہری ماحول کے لیے موزوں الیکٹرک کار ہے جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کم یا درمیانے بجٹ میں الیکٹرک گاڑی لینا چاہتے ہیں۔
یہ چین میں تیار کی گئی ہے اور شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ XiO ایک چار دروازوں والی الیکٹرک ہیچ بیک ہے جو تین مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہوگی، جن کی تقسیم بیٹری رینج کے لحاظ سے کی گئی ہے — تاکہ روزمرہ کے چھوٹے یا نسبتاً طویل سفر آسانی سے کیے جا سکیں۔
قیمت
تینوں ویریئنٹس کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
سائز اور ڈیزائن
تینوں ماڈلز کے سائز ایک جیسے ہیں:
لمبائی × چوڑائی × اونچائی: 3584 × 1475 × 1666 ملی میٹر
ویل بیس: 2455 ملی میٹر
باڈی ٹائپ: پانچ دروازوں اور چار نشستوں والی ہیچ بیک
زیادہ سے زیادہ رفتار: 101 کلومیٹر فی گھنٹہ (تمام ویریئنٹس میں)
بیٹری، رینج اور پرفارمنس
Feature
EV-140
EV-220
EV-320
Range (NEDC/CLTC)
140 km
220 km
320 km
Motor Type
PMSM
PMSM
PMSM
Power (kW/PS)
15 / 30
18 / 35
18 / 35
Torque (Nm)
95
105
105
Battery Type
LFP
LFP
NCM
Battery Capacity (kWh)
14.72
19.14
31.28
Battery Cooling
Air Cooling
Natural Air Cooling
Natural Air Cooling
Charging (30%-80%)
Not Available
36 mins
36 mins
چارجنگ، برقی نظام اور سسپنشن
تمام ویریئنٹس میں شامل:
اے سی چارجر پاور: 2.8 کلو واٹ
اے سی چارجنگ پورٹ: ٹائپ 2 یورپ
ڈی سی چارجنگ پورٹ: CCS2 (صرف EV-220 اور EV-320 میں)
ڈرائیو: فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)
فرنٹ سسپنشن: مک فرسن انڈیپنڈنٹ
ریئر سسپنشن: ٹورشن بیم انڈیپنڈنٹ
وارنٹی: گاڑی – 5 سال یا 100,000 کلومیٹر، بیٹری – 8 سال یا 120,000 کلومیٹر
وہیلز اور بریکنگ
ٹائر سائز: 165/55 R15
رمز: 15 انچ الائے
فرنٹ بریکس: ڈسک
ریئر بریکس: ڈرم
پارکنگ بریک: مینول ہینڈ بریک
سیفٹی فیچرز
تمام ویریئنٹس میں معیاری:
ABS، EBD، CBC (بریک فورس ڈسٹریبیوشن)
ڈرائیور سائیڈ ایئر بیگ
ISOFIX چائلڈ سیٹ ماونٹس
سیٹ بیلٹ الرٹ (آواز + روشنی)
ٹائر پریشر مانیٹرنگ
وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹنس
کنٹرولز اور اسسٹنس
بیک ریڈار + ریورس کیمرہ
ڈرائیو موڈز: اسٹینڈرڈ / اسپورٹس
ڈرائیونگ اسسٹنس کیمرہ
کمفرٹ اور سٹوریج
سیٹیں: فیبرک کے ساتھ مینول ایڈجسٹمنٹس
ریئر سیٹس: مکمل طور پر فولڈیبل
ریئر میپ پاکٹس اور ہیڈریسٹس
سیلنگ ہینڈل (کو-ڈرائیور سائیڈ)
الیکٹرک ٹرنک
ریموٹ کی + اسمارٹ کی
چارجنگ پورٹ رسائی بٹن کے ذریعے
ٹیکنالوجی اور ملٹی میڈیا
انسٹرومنٹ کلسٹر: 7 انچ مکمل LCD کلر ڈسپلے
سینٹرل ٹچ اسکرین: 10.1 انچ
بلوٹوتھ آڈیو اور فون
4 اسپیکرز + USB ٹائپ-C پورٹس
اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ
ساؤنڈ ایفیکٹس اور ایمبینٹ فیچرز
تمام ویریئنٹس میں موجود:
لاک ساؤنڈ ویوز
ریموٹ کے ذریعے کار سرچ ایفیکٹ
انٹری پر خوش آمدیدی چائم
تمام دروازوں میں پاور ونڈوز
الیکٹرکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز بڑی میک اپ مررز کے ساتھ
مینول اے سی اور انرجی ریکوری سسٹم
رنگوں کے آپشنز
دستیاب رنگ:
مارننگ وائٹ
پرائم روز پنک
کلین ایش گرے
پسٹاچیو گرین
تمام ویریئنٹس میں اندرونی رنگ اسٹینڈرڈ بلیک ہے۔
آپ کو نئی لانچ ہونے والی Inverex Xio کیسی لگی؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔