پاکستان کی پہلی تھری ڈی زیبرا کراسنگ!

0 7,574

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر میں پاکستان کی پہلی 3 ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کروا دی ہے۔ ان کراسنگز کا مقصد روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی کراسنگز مال روڈ، لاہور پر بنائی گئی ہیں۔

اس منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ حکومت صوبائی دارالحکومت میں ایسی 20 کراسنگز بنائے گی۔ “اس منصوبے کا بنیادی مقصد سڑکوں کو خوبصورت بنانا اور عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔”

3ڈی زیبرا کراسنگزا ور ٹریفک قوانین:

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ راہ گیروں اور گاڑیاں چلانے والوں دونوں کو زیبرا کراسنگز صحیح سے استعمال کرنے پر آمادہ کرے گا۔ کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اتھارٹیز نے یہ کراسنگز بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائی ہیں۔

خبروں کے مطابق حکومت نے ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے یہ منصوبہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ حادثات بھی ملک بھر میں بڑھ گئے ہیں، جن کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

3ڈی زیبرا کراسنگز دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال ہو رہی ہیں جن میں تھائی لینڈ، چین، امریکا اور برطانیہ شامل ہیں۔ یہ کراسنگز ڈرائیورز کو فوری طور پر خبردار کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

زیبرا کراسنگ ٹریفک اور اس کے قوانین کا اہم حصہ ہیں۔ لیکن پاکستان میں یہ کراسنگز آہستہ آہستہ سڑکوں سے غائب ہو گئی ہیں۔ نہ صرف چھوٹےشہروں میں بلکہ بڑے شہروں کی سڑکیں بھی ان سے محروم ہیں۔ پاکستان میں ٹریفک قوانین کی حالت ظاہر کرنے کے لیے یہی مثال کافی ہے۔

یہ 3ڈی کراسنگز واقعی اپنا اثر دکھائیں گی کیونکہ یہ سیفٹی کو بڑھاتی ہیں۔ امید ہے کہ حکومت اس منصوبے کو ملک کے دوسرے حصوں میں بھی شروع کرے گی۔ ایسے منصوبے ٹریفک سگنل پر راہ گیروں کی سیفٹی کو بھی بڑھائیں گے کیونکہ کئی ڈرائیورز سگنلز کو خاطر میں نہیں لاتے، جس سے حادثات ہو سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.