پاکستان میں تیار کردہ پہلی الیکٹرک SUV 2025 میں لانچ کی جائے گی

موجودہ معاشی بے یقینی اور سیاسی بدامنی کے باعث پاکستان کی آٹو انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، مستقبل قریب میں کسی قسم کی بھی مثبت تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ لیکن یہاں ہم آپ کیلئے ایک ایسی مثبت  اپڈیٹ لے کر آئے الیکٹرک SUV کے شوقین افراد کے درمیان ایک خوشی کی لہر پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

خبر کا آغاز چند آسان سوالات سے کرتے ہیں جو یہ ہیں کہ کیا آپ ایک مقامی الیکٹرک گاڑی کی توقع کر رہے ہیں جب کہ صنعتی ماہرین نے بھی واضح کیا ہے کہ مقامی کار انڈسٹری کو دوبارہ استحکام حاصل کرنے میں کم از کم 2 سے 3 سال لگیں گے؟

اس کے باوجود رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  جزیری آٹوموٹیو پرائیویٹ لیمیٹڈ جو پاکستان کی ڈومیسٹک الیکٹرک کاروں کی پیداوار کا علمبردار ہے، 2025 تک ملک میں ایک مکمل الیکٹرک کمپیکٹ SUV متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے چیئرمین محمد نجیب ہارون نے حال ہی میں کمپنی کے مقامی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) سنٹر کا دورہ کیا۔

میٹنگ کے دوران، کمپنی نے پی ای سی کے چیئرپرسن کو کار مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین الیکٹرک ایس یو وی بنانے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

کمپنی کے مندوبین نے مزید بتایا کہ یہ الیکڑک ایس یو وی مقامی طور پر تیار کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں یہ گاڑی متوقع طور پر 2025 میں لانچ کر دی جائے گی۔

بیک گراؤنڈ

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ وہی کمپنی ہے، جس نے 14 اگست 2022 کو پہلی ‘میڈ ان پاکستان’ الیکٹرک ہیچ بیک Nur-E 75 پروٹوٹائپ کی رونمائی کی تھی۔ جب گاڑی کی لانچنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نے ہمیں بتایا، “الحمدللہ، پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ فی الحال یہ فیز 2 میں ہے، اور جنوری 2023 سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں R&D آفس قائم کیا گیا ہے، جو 2024 کے پہلے نصف تک پیداواری مرحلے کی طرف لے جائے گا۔”

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ 2024 پیداواری پلانٹ کے قیام کا سال ہے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ عوام کے لیے کاروں کی بکنگ اور پیداوار 2025 سے شروع کر دی جائے گی۔ اہلکار نے مزید کہا کہ پیداوار شروع ہو جائے گی اگر ملک کی موجودہ معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بندی کے جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہی 2025 پاکستان کی پہلی الیکٹرک SUV کی لانچنگ کا سال بھی ہے۔

آنے والی الیکٹرک SUV کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version