کراچی میں پاک ویلز کار میلے کا انعقاد

رواں ہفتے کے آخر میں کراچی کار میلہ روشنیوں کے شہر کراچی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ میگا ایونٹ ہال نمبر 6 اور ایکسپو سنٹر کے سامنے 21 اپریل 2024 (اتوار) کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاک ویلز اپنی انسپکشن سروس پر 50 فیصد جبکہ اپنی کار کیئر پروڈکٹس پر 30 فیصف ڈسکاؤنٹ پیش کر رہا ہے۔ یہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کیونکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ گاڑی خریدنے یا بیچنے کیلئے ایک محفوظ ماحول میں کسی بھی ڈیل کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں یا اسے کسی بہترین جگہ پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ذیل میں دئیے گئے طریقے کے مطابق اپنی گاڑی رجسٹر کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ ہمارے نمائندے کے ذریعہ رجسٹریشن کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔

کار میلے کے ریٹس

بکنگ کیلئے محدود سلاٹس موجود ہیں جس کے بعد بکنگ بند کر دی جائے گی۔

پری-بکنگ جمعہ 19 اپریل سے شام 6:00 بجے تک بند ہو جائے گی اس کے بعد اسے کار میلے والے دن کی بکنگ سمجھا جائے گا جو صرف سلاٹس کی موجودگی کے مطابق دسےتیاب ہوگی۔ جس کیلئے فی کار 3500 روپے وصول کیے جائیں گے۔

کسٹمرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر مقام پر پہنچیں تاکہ پنڈال میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

نوٹ

مذکورہ بالا چارجز صرف پرائیویٹ سیلرز کے لیے ہیں، ڈیلرز بزنس ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version