کراچی آٹو شو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

اسلام آباد کے بعد پاک وہیلز کراچی آٹو شو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس تقریب میں بھی ہزاروں افراد، خاص طور پر گاڑیوں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ شو میں شرکت کرنے والوں نے گاڑیوں میں بے پناہ دلچسپی دکھائی۔ ایونٹ کے لیے 800 سے زائد کاروں کی رجسٹریشن کی گئی جن میں سے 350 کی منظوری دی گئی۔ اس دوران 250 سے زیادہ بائیکس نے بھی شو میں شرکت کی۔ یہی وجہ تھی کہ یہ شو بھی دیگر کی طرح کافی کامیاب رہا۔

شو میں کئی مشہور گاڑیاں موجود تھیں۔ جن میں سے کچھ کے نام ذیل میں درج ہیں:

مزید برآں، تقریب میں ونٹیج اور پرانی استعمال شدہ کاریں بھی موجود تھیں۔ اس دوران پروجیکٹ کاریں بھی موجود تھیں جن میں سوِک، کرولا سے لے کر انتہائی منفرد Exo Skelton کاریں بھی شامل تھیں۔

تقریب میں سید غضنفر آغا، لیاقت ملک، عدیل، سمیر سہیل، مبشر، عامر مگسی، ابوالصمد، محسن اکرام اور ندیم خان جیسے لوگوں نے شرکت کی۔ مزید یہ کہ شو ذیل میں دئیے گئے بڑے آٹو گروپس بھی شامل تھے۔

شکریہ پاک ویلرز

یہ شو بلاشبہ کامیاب رہا کیونکہ پورٹ گرینڈ میں ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہم آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ آپ کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا اس لیے آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔

ہمیں امید ہے کہ آپ لوگوں کے لیے یہ ایونٹس جاری رہیں گے اور کراچی اور اسلام آباد کے بعد ہم آپ سے دوسرے شہروں میں بھی ملیں گے۔

Exit mobile version