اپنے ٹیکس ادا کریں اور اسلام آباد میں گاڑی گھر بیٹھے رجسٹر کروائیں

0 13,344

پاکستان کووِڈ-19 کی تیسری لہر سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے، اور حالات کافی مشکل نظر آ رہے ہیں۔ ہر شہر سے روزانہ سینکڑوں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ (ETC) اسلام آباد نے دارالحکومت میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے ہوم سروسز متعارف کروائی ہیں۔ اب اسلام آباد کے شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ETD کی ٹیم کو گھر پر بُلا سکتے ہیں اور اپنا ٹیکس آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔

‏ETD اسلام آباد نے اپنے آفیشل فیس بک پیج، اسلام آباد ایکسائز، پر مفادِ عامہ کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس وڈیو میں ڈائریکٹر ETD اسلام آباد بلال اعظم شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ایکسائز کے حوالے سے تمام تر خدمات کے آن لائن حل پیش کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر ETD نے اسلام آباد کے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ گھر پر رہیں، محفوظ رہیں اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی دروازے پر فراہم کی جانے والی خدمات کا استعمال کریں۔

اسلام آباد میں گھر کے دروازے پر گاڑی کی رجسٹریشن

شہری اب اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ETD اسلام آباد آفس کال کر سکتے ہیں۔ ایکسائز ٹیم ان کے دروازے پر آئے گی اور ضروری کارروائی کرے گی۔

شوروم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ڈائریکٹر ETD نے اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ شورومز کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے روبرو چار سے پانچ مقامات پیش کریں کہ جہاں ٹیم آ سکتی ہو اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل مکمل کرے۔

آن لائن ٹیکس ادائیگی

سندھ میں گاڑیوں کی مالکان کی طرح اسلام آباد میں گاڑیاں رکھنے والے بھی اپنا ٹیکس آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔ شہری پروفیشنل ٹیکس، بیڈ ٹیکس، ریئل اسٹیٹ/وہیکل ڈیلر ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی اور ٹوبیکو وینڈ فیس ادا کرنے کے لیے سٹی اسلام آباد ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ایپ کے علاوہ اسلام آباد کے شہری اپنے ٹیکس بینکوں کی شاخوں، ATMs، ڈاک خانوں یا نادرا ای-سہولت سینٹرز کے ذریعے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ETD کہتے ہیں کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے یہ قدم ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں رش سے بچنے کے لیے اٹھایا ہے تاکہ ہر شخص کووِڈ-19 سے محفوظ رہ سکے۔

‏ETD اسلام آباد رابطہ نمبرز: ‏05190395386، 0512775386

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.