پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے مزید اضافہ

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 3 جون 2022 سے ہوگا۔

پیٹرول کی نئی قیمتیں

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اب پیٹرول کی قیمت 179.86  روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 209.86 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

دریں اثناء ڈیزل کی نئی قیمت 204.15 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

کیروسین آئل (مٹی کے تیل) کی نئی قیمت 181.94 روپے فی لیٹر

لائٹ ڈیزل آئل 178 روپے سے مہنگا ہو کر 148.31 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Exit mobile version