پیٹرول کی قیمتیں 27 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ

پیٹرول کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ ان تجاویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 27 فی لیٹر روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمت بھی 35 فی لیٹر روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ عوام کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ پیٹرول کی قیمتیں پہلے ہی ریکارڈ بلندی پر ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع تھا

خیال رہے کہ قیمتوں میں تیزی سے اضافہ متوقع تھا، خاص طور پر جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی حکومت اگلے مالی بجٹ تک قیمتیں نہیں بڑھائے گی اور حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مارچ کے آغاز سے قیمتیں وہی رکھی ہیں۔ جس نے یقینی طور پر حکومت کو معاشی طور پر متاثر کیا ہے۔

یکم اپریل کو فنانس ڈویژن نے بتایا کہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے کے لیے پندرہ دن (1-15 اپریل 2022) کے لیے حکومت نے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھایا۔ سابق حکومت کے مطابق، انھوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا، جو پہلے ہی بہت زیادہ مہنگائی کا شکار تھے۔

اب نئی حکومت کو سخت قدم اٹھانا ہوگا اور قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا آسان نہیں۔

موجودہ قیمتیں

پیٹرول کی موجودہ قیمت روپے 149.86، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) 144.15، جبکہ مٹی کے تیل  (کیروسین آئل) کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118.31 روپے ہے۔

ہمیں امید ہے کہ قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھیں گی لیکن ایسا بھی لگتا ہے کہ یہ ناگزیر ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ قیمتیں اس قدر بڑھائی جائیں گی؟ کیا نئی حکومت یہ سخت قدم اٹھائے گی؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔