پیجو 2008 اب قسطوں پر بھی دستیاب ہے
پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تو رک چکا ہے لیکن مختلف کمپنیوں کی جانب سے اپنے مشہور ماڈلز پر آفرز کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی اپنی مشہور گاڑیوں پر انسٹالمنٹ آفر دے رہی تھی لیکن اب دیگر بڑی کمپنیز بھی یہی کام شروع کر چکی ہیں۔ جن میں پیجو پاکستان بھی شامل ہے۔
پیجو پاکستان کی آفر
کمپنی کی جانب سے دی گئی آفر کے خاص نکات یہ ہیں:
- 0% سود کی شرح
- آسان اقساط کا منصوبہ
- 50 فیصد ڈاون پیمنٹ
- 18 مساوی اقساط، یعنی کہ آپ گاڑی کی قیمت کو 18 مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔
ایکٹیو ویرینٹ کے لیے ماہانہ قسط 195833 روپے ہے جبکہ ایلور ویرینٹ کے لیے یہ 216667 روپے ہے۔ دونوں قسموں کے لیے 50 فیصد ڈاون پیمنٹ 3525000 اور بالترتیب 3900000 روپے ہے۔
اس مارچ کے آغاز میں کمپنی نے اپنی کراس اوور ایس یو وی پیجو 2008 کی قیمت میں کمی کی تھی۔ کمپنی کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، اس کے دو ویریئنٹس ایکٹیو اور ایلور کی قیمتوں میں 100000 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ یہ نئی ایکس فیکٹری قیمتیں 8 مارچ 2024 سے لاگو ہو چکی ہیں۔
پیجو 2008 کی نئی قیمت
- ایکٹیو ویرینٹ کی قیمت میں 100000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت کے بعد نئی قیمت 6950000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7550000 روپے تھی۔
- دوسرے ویرینٹ ایلور کی قیمت میں بھی 100000 روپے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7800000 روپے سے کم ہو کر 7700000 روپے ہو چکی ہے۔
پیجو 2008 کے فیچرز و دیگر خصوصیات
پیجو 2008 کے فیچرز و دیگر اور خصوصیات یہ ہیں:
- 200 سی سی MPI ٹربو انجن
- فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن
- 7 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین
- سمارٹ کی انٹری
- سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول
- کروز کنٹرول
- فُل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ایل ای ڈی ڈی آر ایل
- 17 انچ الائے وہیل
- پینورامک سن روف
آپ پیجو پاکستان کی اس آفر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔