پیجو 2008 کی قیمت میں بھی اضافہ

جیسا کہ توقع تھی، پیجو پاکستان نے بھی اپنی گاڑی پیجو 2008 کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کمپنی نے کراس اوور ایس یو وی کے دو مختلف ویرینٹس کی نئی قیمتیں شیئر کیں ہیں۔ سیلز ٹیکس کی شرح 17% سے 18% تک اضافے کئے باعث قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیجو 2008 کی نئی قیمت

پیجو 2008 کے دونوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کمپنی کی جانب سے ایک ماہ کے اندر قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ 31 جنوری کو آخری اضافے میں، کمپنی نے قیمتوں میں 499000 روپے کا اضافہ کیا۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کی یہ تازہ لہر اس وقت آئی ہے جب حکومت نے منی بجٹ کے تحت جی ایس ٹی میں 1 فیصد اضافہ کیا۔ حکومت نے قرض کی اگلی قسط حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے قدم اٹھایا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی شرح میں اضافے، درآمدات پر پابندی، فریٹ چارجز میں اضافے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے ایل سی بند ہونے کی وجہ سے آٹو انڈسٹری گزشتہ چند سالوں سے بہت غیر مستحکم ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آٹو انڈسٹری میں 250000 سے زائد افراد کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

Exit mobile version