مقامی سطح پر تیار کردہ ہیوال H6 کی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات
سازگار انجینئرنگ نے مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیوال H6 کی لانچ کی تیار کی خبر دی جس نے مداحوں کے درمیان کافی جوش و خروش پیدا کیا۔ بعد ازاں، کمپنی نے چند روز قبل ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی اور بتایا کہ کمپنی ہیوال H6 کے مقامی سطح پر تیار کردہ دو یونٹس فروخت کیلئے پیش کرے گی۔
اس کے بعد اب کمپنی نے مزید تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں دونوں ویریںٹس کی بکنگ کی قیمت، ڈلیوری ٹائم اور گاڑی کی قیمت شامل ہے۔
کمپنی نے ہمیں کیا بتایا؟
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیوال H6 رواں ہفتے کے آخر تک ملک بھر کی ڈیلرشپس تک پہنچا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے دونوں ویرینٹس کی کا ڈؒلیوری ٹائم 4 ماہ بتائی ہے۔
بکنگ کی قیمت کی بات کریں تو صارفین کو 1500 سی سی ہیوال H6 کیلئے 10 لاکھ جبکہ 2000 سی سی ویرینٹ کیلئے 12 لاکھ ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ 1.5T ویرینٹ کی قیمت 7425000 روپے جبکہ 2.0T کی قیمت 8499000 روپے ہے۔
دیگر تفصیلات
انجن
پہلے ویرینٹ میں FWD ڈرائیولائن کے ساتھ 1500 سی سی ٹربو انجن دیا گیا ہے جو 147 ہارس پاور اور 233Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ دوسرے ویرینٹ میں AWD ڈرائیولائن کے ساتھ 2000 سی سی ٹربو انجن دیا گیا ہے جو 201 ہارس پاور اور 325Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسٹیرئیر
1.5Tویرینٹ 225/60 کے ٹائر سائز کے ساتھ 18 انچ کا الائے ویل دیا گیا ہے جبکہ دوسرے ویرینٹ 2.0T میں 225/55 کے ٹائر سائز کے ساتھ 19 انچ کے الائے ویل ہیں۔ پہلے ویرینٹ میں 2 فرنٹ ریڈارز ہیں جبکہ دوسرے ویرینٹ میں 4 ہیں۔
دونوں ویرینٹس ڈیلیڈ کلوزنگ کے ساتھ الیکٹرک ٹیل گیٹ کے علاوہ فرنٹ/رئیر بون لیس وائپر، آٹومیٹک وائپر، پینورامک سن روف، اور شارک فن اینٹینا جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔
سائز کی بات کی جائے دونوں ویریںٹس کی لمبائی 4653 ملی میٹر، چوڑائی 1886 ملی میٹر اور اونچائی 1730 ملی میٹر ہے جبکہ وہیل بیس 2738 ملی میٹر ہے۔
انٹیرئیر
دونوں ویرینٹس میں 6 وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل اور 2 وے الیکٹرک ویسٹ سپورٹ ڈرائیور سیٹس دی گئی ہیں۔ تاہم، AWD میں 4 وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل فرنٹ پسنجر سیٹ اور فرنٹ وینٹیلیٹڈ سیٹس دی گئی ہیں۔
اگر ہم انفوٹینمنٹ سکرین کے سائز کا موازنہ کریں تو FWD میں دی گئی سکرین کا سائز 10.25 انچ ہے جبکہ AWD کا سائز 12.3 انچ ہے۔ اسی طرح 1500 سی سی ویرینٹ میں 6 سپیکرز ہیں جبکہ 2000 سی سی ویرینٹ میں 8 سپیکرز ہیں۔ دونوں ویرینٹس ڈوئل زون آٹو AC کے ساتھ دوسری قطار میں دئیے گئے AC آؤٹ لیٹس کے ساتھ آتے ہیں۔
کمپنی دونوں کاروں میں ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل، پیڈل شفٹرز، 4 وے مینوئل ایڈجسٹ سٹیئرنگ وہیل اور وائرلیس چارج پیش کرتی ہے۔
سیفٹی
دونوں ویریںٹس میں یہ سٹینڈرڈ سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔
- ڈوئل SRS ائیر بیگز
- فرنٹ سائیڈ ائیر بیگز
- سائیڈ کرٹین ائیر بیگز
- الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام (ESP)
- ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS)
- سیکنڈ کولیژن مِٹیگیشن(SCM)
- کارنرنگ بریک کنٹرول (CBC)
- رول موومنٹ انٹروینشن (RMI)
- بریک اسسٹ (BA)
- ہل ڈیسنٹ کنٹرول (HDC)
- ہل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HHC)
- بریک اوور رائیڈ سسٹم (BOS)
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
- پارکنگ ایڈ سسٹم
اس کے علاوہ 2.0Tویرینٹ میں اضافی فیچرز یہ ہیں:
- فُل آٹو پارکنگ
- آٹومیٹک ریورس
- انٹیلیجنٹ ڈاج
- بلائنڈ سپاٹ ڈیٹیکشن (BSD)
- لین چینج اسسٹ (LCA)
- ایسٹرن سائیڈ وارننگ
- ایسٹرن سائیڈ وارننگ بریکنگ
- ایمرجنسی لین کیپنگ (ELK)
ہمیں امید ہے کہ Haval H6 کے دو مختلف ویرینٹس کا یہ موازنہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔
مقامی طور پر تیار ہونے والے Haval H6 کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ اسے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ براہ کرم تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔