ٹویوٹا یارس کے پرانے اور نئے فیس لفٹ کی قیمت میں فرق

0 16,888

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے آج ٹویوٹا یارس کے تمام ویرینٹس کے فیس لفٹس لانچ کر دئیے ہیں۔ لہذا، کمپنی نے کار کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں نمایاں اپ گریڈز متعارف کروائی ہیں جن میں نئے اگلے اور پچھلے بمپر، فرنٹ گرل، ہیمر ہیڈلائٹس، 9 انچ کی انفوٹینمنٹ فلوٹنگ ٹچ اسکرین اور کروز کنٹرول شامل ہیں۔

کمپنی نے لانچ کے ساتھ یارس کے نئے تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے جو ذیل میں دی گئی ہے۔

قیمتوں میں فرق

  • پرانی یارِس 1.3 M/T کی قیمت 4326000 روپے تھی لیکن نئے ویریںٹ ک کی قیمت 4479000 روپے ہے یعنی 153000 روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔
  • پری فیس لفٹ GLi CVT 1.3 کی قیمت 4616000 روپے تھی لیکن نئے ویرینٹ کی قیمت اب 4760000روپے ہے، یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 144000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • اسی طرحATIV M/T 1.3 کی قیمت 4586000 روپے تھی لیکن اب نئی قیمت 144000 روپے کے اضافے کے بعد 4730000 روپے ہو چکی ہے۔
  • چوتھا ویرینٹ ATIV CVT 1.3 ہے جس کی قیمت 4766000 روپے سے بڑھا کر 5604000 روپے کر دی گئی ہے، یعنی 838000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • پری فیس لفٹ ATIV X CVT 1.5 (بیج انٹیریئر) کی قیمت 5649000 روپے تھی جو بڑھا کر اب 6255000 روپے کر دی گئی ہے، یعنی 606000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرحATIV X CVT 1.5 (بلیک انٹیرئیر) کی قیمت 6319000 روپے ہے۔

دو ٹاپ ویرینٹس میں زیادہ تر اپ گریڈ کی گئی ہیں اور اضافی آپشنز دئیے گئے ہیں، لہذا، ان کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

Toyota Yaris Price

بکنگ اور ڈیلیوری سے متعلق تفصیلات

کمپنی کے مطابق ٹویوٹا یارِس فیس لفٹ کی بکنگ 15 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی پر کھلی ہے۔ اگر گاڑی آج ہی بک کروائی جائے تو ڈیلیوری ٹائم جولائی 2024 ہے۔ لہذا، اگر آپ نئے آپشنز کے ساتھ نئی یارس خریدنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو قریبی ٹویوٹا پاکستان ڈیلرشپ پر جائیں اور اپنی گاڑی بُک کروائیں۔

ٹویوٹا یارس کی پری اور پوسٹ فیس لفٹ کے درمیان قیمت کے فرق کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ فرق جائز ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.