پیجو 2008 کی قیمت سامنے آ گئی
نئی کراس اوور پیجو 2008 کی قیمت سامنے آگئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق گاڑی کے دو ویرینٹس لانچ کیے جا رہے ہیں۔ گاڑی کا بیس ویرینٹ کا نام پیجو ایکٹیو ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ کو پیجو Allure کا نام دیا گیا ہے۔
دونوں ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:
پیجو ایکٹیو کی قیمت 5250000 روپے جبکہ پیجو Allure کی قیمت 5850000 روپے ہے۔
خیال رہے کہ کمپنی گاڑی کا لانچ ایونٹ کل منعقد کرنے جا رہی ہے۔ لہذا، تیار رہیں کیونکہ کل گاڑی کی بکنگ بھی شروع ہو جائے گی۔
گاڑی کے فیچر و دیگر خصوصیات یہ ہیں:
پیمائش
گاڑی کی لمبائی 4158 ملی میٹر، چوڑائی 1740 ملی میٹر، اونچائی 1557 ملی میٹر، وہیل بیس 2538 جبکہ گراؤنڈ کلئیرنس 170 ملی میٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
لکی موٹرز گاڑی کو 1200 سی سی MPI ٹربو انجن کے ساتھ لانچ کرے گا جو 130 ہارس پاور اور Nm230 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 اسپیڈ آٹو ٹرانسمشن ہوگی۔
یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ کمپنی نے پیجو 2008 میں صرف ایک انجن دیا ہے لیکن ویب سائٹ پر ہائبرڈ LCD میٹر کی ایک تصویر موجود ہے۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ پر مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ «صارفین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے موثر پیٹرول انجنز سے لیس»۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی کے مزید ویرینٹس بھی لانچ کیے جائیں گے۔ امید ہے کی انجن آپشنز میں شاید ہائبرڈ انجن متعارف کرائے جائے گا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو یقینا انہوں نے اپنی بین الاقوامی ویب سائٹ سے ہی تمام معلومات کاپی کی ہیں۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs دئیے گئے ہیں۔ ویل سائز کی بات کی جائےتو یہاں 17 نچ کا الائے ویل نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں پینورامک سن روف بھی دیا گیا ہے۔
انٹیرئیر
اس کراس اوور ایس یو وی میں 7 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین اور سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔ گا ڑی میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ بٹن اور کروز کنٹرول دیا گیا ہے۔ یہ خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ گاڑی میں متعدد جدید آپشنز اور خصوصیات موجود ہیں۔
سیفٹی فیچرز
سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو اس بارے سب سے نمایاں فیچر گاڑی میں دئیے گئے 6 ائیر بیگز ہیں۔
- ہل سٹارٹ اسسٹ
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
- ریئر ویو کیمرہ
- فرنٹ + ریئر پارکنگ سینسرز
- وہیکل سٹیبلٹی مینجمنٹ (VSM)
- الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام (ESP)
- بلائنڈ اسپاٹ ڈیٹیکشن
- ایکٹیو لین کیپ اسسٹنس
- ہائی بیم اسسٹ
- روڈ سائن ایںڈ سپیڈ لمٹ ریکگنیشن