پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں 21 لاکھ روپے تک اضافہ
جیسا کہ ہم کچھ روز قبل آپکو بتایا تھا کہ پروٹون پاکستان نے اپنی کاروں X70 اور ساگا کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانن کیا ہے۔ چند ہفتے قبل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ سے اپنے دونوں ماڈلز کے پرائس ٹیگز کو ہٹا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی ملائیشیا سے نئی سی کے ڈی کٹس کا انتظار کر رہی تھی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جانا تھا اور آج نئی قیمتیں سامنے آ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ اگست 2022کے بعد کمپنی نے پہلی بار قیمتیوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یعنی کہ نئی قیمتوں کا اعلان تقریبا ایک سال کے بعد کیا گیا ہے جبکہ اس دوران دیگر کار ساز کمپنیوں نے کئی بار قیمتیں بڑھائیں۔
پروٹون گاڑیوں کی نئی قیمتیں
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹون گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
X70 کی نئی قیمتیں
پروٹون X70 FWD پریمیم کی قیمت میں 2109000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7190000 روپے سے بڑھ کر 9299000 روپے ہو چکی ہے۔
اسی طرح پروٹون X70 AWD ایگزیکٹیو کی قیمت میں 2059000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6740000 روپے سے بڑھ کر 8799000 روپے ہو چکی ہے۔
ساگا کی نئی قیمتیں
پروٹون ساگا ایس کی قیمت 3149000 روپے سے بڑھ کر 4099000 روپے ہو چکی ہے یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 950000 روپے کا اضاف کیا گیا ہے۔
پروٹون ساگا AT سٹینڈرڈ کی نئی قیمت 3949000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3299000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 650000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پروٹون ساگا MT کی نئی قیمت 3749000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 2824000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 925000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شرائط و ضوابط
- تمام پروٹون گاڑیوں کی قیمتیں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔
- ڈیلیوری کے وقت قیمت حتمی ہوگی اور گاہک سے وصول کی جائے گی۔
- فریٹ اور انشورنس الگ الگ چارج کیا جائے گا.
پروٹون کار کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ جائز ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔