پروٹون ساگا کی قیمت ظاہر کر دی گئی

بالآخر پروٹون ساگا لانچ ہو گئی ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی ایک ڈجیٹل تقریب کے دوران پیش کی ہے۔ یہ سیڈان تین ویرینٹس میں آ رہی ہے، اسٹینڈرڈ MT (مینوئل ٹرانسمیشن)، اسٹینڈرڈ AT (آٹو ٹرانسمیشن) اور پریمیئم AT (آٹو ٹرانسمیشن):۔ ان تینوں ویرینٹس کی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

اس کے علاوہ پروٹون کے لوکل پارٹنر الحاج فا موٹرز نے اس گاڑی کا ایک لمیٹڈ ایڈیشن R3 اسپورٹس ویرینٹ بھی متعارف کروایا ہے۔ البتہ کمپنی اس ویرینٹ کے صرف CBU یونٹس پیش کر رہی ہے اور یہ محدود تعداد میں ہی دستیاب ہوں گے۔ یہ ویرینٹ پروٹون کے موٹر اسپورٹ ڈویژن کو پروٹون کے خراجِ تحسین کے لیے بنایا گیا ہے، کیونکہ ‘R3’ کا مطلب ہے ‘ریس، ریلی، ریسرچ’۔ ساگا R3 کی قیمت ہے روپے۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ گاڑی چنگان ایلسوِن، ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کی براہ راست مقابل ہے۔

پروٹون ساگا کے فیچرز:

یہ آنے والی سیڈان کے کچھ نمایاں فیچرز ہیں:

انجن اور پاور:

پہلے تین ویرینٹس 1299cc انجن رکھیں گے، جو کمپنی نے خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے اصل سائز سے کم میں پیش کیے ہیں۔ انجن 95hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آٹومیٹک ٹرانسمیشن 4-اسپیڈ ہوگی۔

البتہ R3 ایک 1332cc انجن کے ساتھ آئے گی۔

دیگر نمایاں فیچرز:

پروٹون ساگا کی خصوصیات میں شامل ہیں:

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ یہ لوکل مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگا، کیونکہ صارفین کو انتخاب کے لیے ایک اور گاڑی ملے گی۔ ساتھ ساتھ پاکستان میں نئے اداروں کی آمد بھی زبردست ہے کیونکہ اس سے ملک میں مقابلے کی فضا بڑھے گی اور اس سے مزید بین الاقوامی اداروں کو یہاں کاروبار شروع کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

اس پروٹون ساگا کے حوالے سے آپ کی توقعات کیا ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

 

Exit mobile version