پروٹون ایکس70 – اے ڈبلیو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کے آفیشل فیچرز

0 20,955

پروٹون X70 کو آج پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ایک ورچوئل افتتاحی تقریب کے دوران کمپنی نے اس گاڑی کی قیمت اور نمایاں فیچرز پیش کیے۔

پروٹون نے یہ کومپیکٹ SUV دو ویرینٹس میں لانچ کی ہے، ایک آل وِیل ڈرائیو (AWD) ایگزیکٹو اور دوسری فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) پریمیم۔

ان دونوں ویرینٹس کے فیچرز یہ ہیں:

پروٹون X70 AWD ایگزیکٹو:

‏AWD ایگزیکٹو ویرینٹ کے اہم فیچرز یہ ہیں:

  • وائس کمانڈ
  • آن-ڈیمانڈ ایکٹو آل ویل ڈرائیو سسٹم
  • ‏LED ہیڈلیمپس DRLs کے ساتھ
  • مصنوعی چمڑے کی سیٹیں
  • 360 ڈگری کیمرا
  • ڈرائیور پاور سیٹ
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
  • 18 انچ الائے رِمز

‏FWD پریمیم:

‏FWD پریمیم ویرینٹ کے اضافی فیچرز یہ ہیں:

  • ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم
  • نیپا لیدر سیٹس
  • فرنٹ پسنجر پاور سیٹس
  • پینورامک سن رُوف
  • 19 انچ الائے رِمز

کمپنی نے دونوں ویرینٹس میں کئی اہم فیچرز پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس کی قیمت بھی کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان سے کم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں پروٹون X70 کی جانب سے ان دونوں کومپیکٹ SUVs کا سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پروٹون ملائیشیا کا قومی برانڈ ہے۔ کمپنی ملک میں بہت کامیابی سے چل رہی ہے۔ یہاں تک کہ سابق وزیر اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دورۂ ملائیشیا پر X70 تحفے میں بھی دی تھی۔

‏CKD یونٹس کب دستیاب ہوں گے؟

افتتاحی تقریب کے دوران کمپنی نے کہا کہ وہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان میں CKD یونٹس کی پیداوار شروع کر دے گا۔ ایک کمپنی آفیشل نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں آیک جدید پلانٹ تعمیر کر رہی ہے کہ جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.