پروٹون ایکس 70 منظرِ عام پر- آپ بھی دیکھیں!

ایسا لگتا ہے کہ یہ سڑکوں پر ٹیسٹ راؤنڈز سے گزرنے والی کیموفلاج گاڑیوں کا موسم ہے؛ سب سے پہلے ٹویوٹا یارِس آئی، پھر ہیونڈائی سوناٹا اور اب پروٹون کی SUV ایکس 70 نظر آئی ہے۔ نیچے تصویریں دیکھیے:

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پروٹون X70 کو ٹیسٹ مراحل سے گزرتے دیکھا گیا ہے۔ تجرباتی مرحلوں میں اضافے کے ساتھ ہمارا خیال ہے کہ X70 بس لانچ ہونے ہی والی ہے۔ تقریباً دو مہینے پہلے ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے بھی پاکستان میں پروٹون ایکس 70 کے آغاز کی جانب اشارہ کیا تھا۔

پروٹون X70 دسمبر 2018ء میں پیش کی گئی تھی، جس کے بعد سے اب تک کمپنی اس کے 26,000 سے زیادہ یونٹس فروخت کر چکی ہے یعنی اس گاڑی نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ یہ ملائیشیا کے آٹوموٹو برانڈ کی تیار کردہ پہلی پریمیم SUV بھی تھی۔ یہ گاڑی پروٹون اور اس کے پارٹنر Geely کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائی گئی تھی۔ اسے تین مختلف ویرینٹس میں متعارف کروایا گیا تھا: 

الحاج گروپ نے حال ہی میں آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی (ADP) ‏2016-21ء‎ کے تحت پاکستان میں پروٹون کاریں بنانے کے لیے گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا ہے۔ یہ پالیسی گاڑیاں بنانے والے نئے اداروں کو ٹیکس پر کئی رعایتیں دیتی ہے۔ کمپنی 25,000 یونٹس کی سالانہ گنجائش کے ساتھ پروٹون کے CKD یونٹس بنانے کے لیے 30 ملین ڈالرز کی ابتدائی سرمایہ کاری کرے گی۔ پیداواری تنصیب کی تکمیل جون 2020ء تک متوقع ہے۔ لوکل سیکٹر میں یہ سرمایہ کاری ملازمت کے 2,000 بلاواسطہ اور 20,000 بالواسطہ مواقع پیدا کرے گی۔

پروٹون کی پاکستان آمد کا بہت شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ صارفین کو دستیاب مواقع میں اضافہ کرے گی۔ پاکستان میں آنے والی پروٹون کاروں کے بارے میں اپنی قیمتی رائے پیش کیجیے۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Exit mobile version