پروٹون ایکس 70 کی رُونمائی، تفصیلات اور خصوصی تصویریں یہ رہیں
آج پاکستان میں ملائیشیا کی SUV پروٹون X70 کی رونمائی کی گئی ہے، اور ہم اپنے قارئین کے لیے کچھ خاص تصویریں لے کر آئے ہیں۔ کمپنی نے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا کہ جس کی کچھ تصویریں یہ ہیں۔
ان تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی دو رنگوں لال اور گرے میں پیش کی گئی ہے۔
پروٹون X70 کی نمایاں تفصیلات:
کمپنی نے نئی SUV کی خصوصی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں۔ نئی ملائیشین SUV کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
پروٹون X70 کا انجن:
یہ گاڑی 1500cc کے ٹربوچارجڈ گیسولین-ڈائریکٹ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 177hp اور 255Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔
بیٹھنے کی گنجائش:
نئی کومپیکٹ SUV اپنے اندر 5 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔
پیمائش:
نئی گاڑی 4519mm لمبی، 1831mm چوڑی اور 1694mm اونچی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی کُل 1625 کلو گرام کا وزن (kerb weight) رکھتی ہے۔
قیمت:
کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 18 دسمبر کو ڈجیٹل لانچ کے موقع پر سامنے لائی جائے گی۔
CBU بمقابلہ CKD:
کمپنی کے ذرائع کے مطابق شروع میں لوکل مارکیٹ میں CBU یونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ کمپنی اپریل 2021ء سے CKD آپریشنز کا آغاز کرے گی۔
پروٹون X70کے ممکنہ فیچرز:
اس گاڑی میں یہ فیچرز متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ کمپنی نے ابھی ان فیچرز کی رُونمائی نہیں کی۔
ڈرائیو ٹرین اور دیگر کمپوننٹس:
ڈِسک بریکس، ABS کے ساتھ، فرنٹ میں میک فرسن اسٹرٹ جبکہ ملٹی لنک ریئر سسپنشن، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ای-بریک اس گاڑی میں اسٹینڈرڈ ہوں گے۔ پاکستانی یونٹس میں 225/60/18 کا اسٹینڈرڈ الائے ویلز سائز ہوگا جبکہ ملائیشیا کے پریمیم ماڈلز میں مزید 1” بھی پیش کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پروٹون لوکل سڑکوں کی حالت کے مطابق ٹھیک سائز پیش کرے گا۔
پروٹون پاکستان میں X70 کو AWD اور FWD میں پیش کرے گا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پروٹون ملائیشیا کی مارکیٹ میں AWD ویرینٹ پیش نہیں کرتا کیونکہ وہاں اس کی ڈیمانڈ بہت کم ہے۔ اس گاڑی میں ایکو اور اسپورٹ ڈرائیونگ موڈز بھی ہوں گے۔
انٹیریئر:
کیونکہ X70 ایک CBU ہوگی اس لیے اس میں ملائیشیا کی گاڑی میں موجود زیادہ تر فیچرز اور آپشنز دستیاب ہوں گے۔ جب CBU خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے بنائی جائے گی تو امکان ہے کہ ان فیچرز میں فرق آئے گا لیکن لانچ پر تو غیر ملکی ماڈل ہی کی توقع رکھیں۔ پاکستان کے لیے تمام CBU ویرینٹس میں چمڑے کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ پریمیم ورژن میں Nappa لیدر تک ملے گا۔ ٹاپ آف دی لائن پریمیم ویرینٹ میں پینورامک سن رُوف بھی ہوگی۔
تمام ٹرمز میں ڈجیٹل LCD ڈیش بورڈ کلسٹر اسٹینڈرڈ ہوگا۔ اسٹیئرنگ ویل کنٹرول، پُش بٹن اسٹارٹ اور ویلکم لائٹس، پاور فولڈنگ مررز، ڈے نائٹ ریئر ویو مرر بھی اس میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی پاور ونڈوز، پاور ڈرائیور ایڈجسٹ ایبل سیٹس کہ جو وینٹی لیٹڈ بھی ہیں، رکھے گی۔ تمام ٹرمز میں ریئر وینٹس کے ساتھ ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول بھی اسٹینڈرڈ ہوگا، جو ایئر پیوریفکیشن سسٹم بھی رکھتا ہے۔
LCD اینڈ انفوٹینمنٹ:
اسٹینڈرڈ LCD ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم میوزک اسٹریمنگ کے لیے سیل فون کنیکٹیوٹی بھی رکھتا ہے۔ انفوٹینمنٹ سسٹم GKUI (گیلی اسمارٹ ایکوسسٹم انفوٹینمنٹ سسٹم) ہے جو کہ اسمارٹ وائس recognition سسٹم ہے اور آپ اس کے ذریعے گاڑی کو مختلف کام کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ کلائمٹ کنٹرول کی سیٹنگ تبدیل کرنا وغیرہ۔
یہ ایک 4G وائی فائی صلاحیت رکھنے والے سسٹم کے ساتھ آئے گی کہ جس میں GSM SIM سلاٹ موجود ہوگی اور کئی آن لائن فیچرز بھی گاڑی میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ گاڑی کے ریموٹ فیچرز کے لیے پروٹون لنک ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں 8 اسپیکر اسٹینڈرڈ اور پریمیم ماڈل میں 8 اسپیکرز کے ساتھ ساتھ ایمپلیفائر اور سب-ووفر بھی ہوں گے۔
یہ اسٹینڈرڈ طور پر 5 سیٹوں کی گاڑی ہے اور اسے 7 سیٹوں کا بنانے کے لیے 2 سیٹیں شامل کرنے کا کوئی آپشن نہیں۔ البتہ کارگو کی گنجائش بڑھانے کے لیے دوسری قطار کی سیٹوں کو موڑا جا سکتا ہے۔ پاور ٹیل گیٹ آپشن بَیس ماڈل کے سوا سب میں موجود ہوگا جبکہ پریمیم ماڈل میں فُٹ سینسر بھی ہوگا۔
ایک مرتبہ پھر کہتے چلیں کہ یہ سب کچھ CBU میں ہے کہ جو لانچ کی جا رہی ہے اور یہ تعارفی گاڑی ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ الحاج جب اسے مقامی طور پر اسمبل کرے گا تو اس میں بھی یہ فیچرز رکھے جائیں گے۔
پروٹون X70 کا ایکسٹیریئر:
بَیس ماڈل DRLs کے ساتھ ہیلوجن ہیڈلائٹس رکھتا ہے جبکہ اوپر کے ٹرِمز میں LED ہیڈلائٹس ہیں اور یہ ایڈاپٹو ہوں گی، جو آٹو ڈِپ اور ہائی فیچر رکھتی ہیں۔ یہ گاڑی گیلی Boyue پر بنی ہوئی ہے لیکن اسے پروٹون کا چہرہ دیا گیا ہے، فرنٹ پر گرِل مختلف ہے کہ جسے “infinite weave grill” کہا جاتا ہے۔
یہ لکڑی کے روایتی کام اور کندہ کاری سے متاثر ہے، جو کہ ملائیشیا میں بہت مقبول ہے۔ LED ٹیل لائٹس اور پچھلے بمپر میں دو ایگزاسٹ ٹپس، ریئر اسکرین کے لیے ایک اسٹینڈرڈ وائپر، اسٹاپ لیمپ کے ساتھ ایک اسپوائلر اور روف ریلز اس گاڑی میں اسٹینڈرڈ ہوں گے۔
پروٹون X70 میں سیفٹی:
جب معاملہ سیفٹی کا ہو تو یہاں X70 ایک چیمپیئن گاڑی ہے۔ چھ ایئربیگز تمام ٹرِمز پر اسٹینڈرڈ ہیں۔ ABS، آٹو بریک ہولڈ، بریک اسِسٹ، ہل اسِسٹ، EBD، ٹریکشن کنٹرول اسٹینڈرڈ ہوں گے۔ TPMS/ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی دستیاب ہوگا۔
پریمیم ماڈل میں ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنٹ سسٹم “ADA” بھی ہوگا، جو چند ایکٹو سیفٹی فیچرز کا مجموعہ ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے اس کیٹیگری میں کسی نئی گاڑی میں پہلی بار پیش کیے گئے فیچرز ہیں۔ اس میں لَین ڈپارچر وارننگ، ایڈاپٹِو کروز کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، آٹو ہائی بیم اور خودکار بریکنگ شامل ہوں گے۔
بَیس ماڈل میں ایک ریگولر ریورس کیمرا ہوگا، لیکن پریمیم ماڈل میں 360 ویو کیمرا سسٹم ہوگا۔ پروٹون X70 ایک ایشین NCAP ٹیسٹڈ گاڑی ہے، جس میں یہ 5-اسٹار ریٹنگ رکھتی ہے۔
ہم کہہ سکتے ہیں کہ X70 ٹیسٹ میں مقامی طور پر اسمبل ہونے والی اسپورٹیج اور ٹوسان کے مقابلے میں کہیں محفوظ گاڑی ہوگی، لیکن یاد رکھیں کہ X70 ایک CBU ہے، ہمیں اصل کا تب پتہ چلے گا جب اس کی مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر CKD پیداوار شروع ہوگی۔ وقت ہی بتائے گا کہ الحاج یہ تمام فیچرز اور خصوصیات مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی میں رکھ بھی پائے گا یا مقابلے کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے قیمت کم کرنے کی خاطر انہیں نکال دیا جائے گا۔