شیخوپورہ میں نیا آٹو پارٹس ٹیکنالوجی پارک بنانے کا مںصوبہ

حالیہ سال آٹو انڈسٹری کے لیے کافی اچھا رہا ہے جہاں ایک طرف ملک میں بہت سی نئی گاڑیاں لانچ ہوئیں وہیں حکومت کی جانب سے بھی آٹو انڈسٹری کو بڑا ریلیف دیکھنے کو ملا ہے۔ جس کے بعد ایک اور اچھی خبر یہ حکومت پنجاب شیخوپورہ میں نیا آٹو پارٹس ٹیکنالوجی پارک بنانے کی پلاننگ کر رہی ہے۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں نو ایکڑ اراضی پر آٹو پارٹس ٹکنالوجی پارک بنائے گی۔

آٹو پارٹس ٹکنالوجی پارک میں پروڈکٹ ڈیزائن، ٹریننگ سنٹرز، پارٹس مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ اور دیگر سہولیات کے لئے یونٹ ہوں گے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں آٹو پارٹس کو مقامی طور پر تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ صارفین کم قیمت اور بروقت فراہمی جیسی سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں۔

قائداعظم بزنس پارک

قائداعظم بزنس پارک اربوں ڈالر کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا سپیشل اکنامک زون (SEZ) ہے جو کہ پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے آٹھ صنعتی پارکس میں سے ایک ہے۔ یہ لاہور-اسلام آباد موٹروے پر واقع ہے۔

پچھلی حکومت نے اس پارک کی تعمیر کا منصوبہ مختلف صنعتوں کے امتزاج کے لئے شروع کیا تھا جس میں ٹیکسٹائل ، دواسازی ، پلاسٹک ، خانہ جنگی مصنوعات ، لباس ، آٹو پارٹس ، کاسمیٹکس اور کولڈ اسٹوریج شامل ہیں۔ اس وقت گزشتہ حکومت نے اس پارک کو قائد اعظم اپیرل پارک کا نام دیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی حکومت نے اس پارک کا نام  تبدیل کر کے قائداعظم بزنس پارک رکھ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جولائی 2020 میں اس پارک کا افتتاح کیا۔

ایک سال قبل پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے تصدیق کی کہ قائداعظم بزنس پارک کا نو ایکڑ فٹ رقبہ آٹو پارٹس ٹکنالوجی کیلئے مختص کیا جائے گا۔

اس خبر پر آٹو پارٹس تیار کرنے والی کمپنیز نے کہا کہ ملک میں آٹو سیکٹر کے لئے ایسے ہی معاشی زون کی ضرورت ہے۔ تاہم حکومت کو یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ اس پارک پر صرف چینی ٹکنالوجی کا غلبہ نہیں ہونا چاہئے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کب اس منصوبے کی تعمیر کا آغاز ہوگا اور اس کی تعمیر میں کتنا وقت درکار ہوگا۔ تب تک آپ پاک ویلز آٹو اسٹور سے ہر قسم کے اعلی کوالٹی کے آٹو پارٹس  حاصل کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version