رانا حمزہ سیف کی بی ایم ڈبلیو S1000RR کا اونر ریوئیو

مشہور یوٹیوبر رانا حمزہ سیف کی ہوی بائکس کیلئے محبت سے کون واقف نہیں ہے۔ اس سے پہلے ان کے پاس سوزوکی ہایابوسا اور بینیلی کی ٹورنگ اور سپورٹس بائیکس تھیں، جسے وہ شمالی علاقوں میں سفر کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن اب ان کے گیراج میں ایک نئی بائک کا اضافہ ہوا جو کہ  BMW S1000RR ہے جو یقینی طور پر پاور اور پرفارمنس کی بہترین مثال ہے۔

بی ایم ڈبلیو S1000RR کا تفصیلی جائزہ

یہ بی ایلم ڈبلیو S1000RR 2021 کا خصوصی ایڈیشن ہے جسے ایک کینیڈین امپورٹڑ سے خریدا گیا تھا۔ اس بائک کو اونر ریوئیو سے صرف تین دن قبل 65 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا جب اس کی مائلیج 7700 کلومیٹر تھی۔

فیچرز اور دیگر خصوصیات

اس سپورٹس بائک میں آن پوائنٹ سیفٹی کے لیے بریمبو بریک اور غیر معمولی کارکردگی کے لیے اکراپوچ ایگزاسٹ ہیں۔ مزید یہ کہ یہ چار ڈرائیو موڈز کے ساتھ آتا ہے، جن میں سپورٹس، ریس، سلِپ اور رین ڈرائیو شامل ہیں تاکہ سفر کے مطابق ٹریکشن کنٹرول کو سیٹ کیا جا سکے۔

حمزہ اپنی موٹر سائیکل کو سٹاک حالت میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اسی لیے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اس کے سابقہ ​​مالک نے بائک میں چند تبدیلیاں کی تھیں جن میں BMW سٹیکرز، کاربن فائبر ٹینک پیڈ، ٹینک کور، ایک فریم کور اور کریش پروٹیکٹر شامل ہیں۔ دیگر فیچرز میں ہیٹڈ گرِپس اور ایڈجسٹ ایبل کلچ شامل ہیں۔

اس سپر بائیک کے بارے میں دو سب سے دلچسپ چیزیں اس کی ایڈجسٹ ایبل ہائٹ آپشن ہیں، جہاں آپ اپنے آرام کے مطابق اس کی گراؤنڈ کلئیرنس سیٹ کر سکتے ہیں۔ دوسری دلچسپ چیز اس کی خوبصورت ٹیل ہے لیکن یہ یقینی طور پر کافی نازک ہے یہی وجہ ہے کہ گنجان علاقوں میں سواری کے لیے اس کی تجویز نہیں دی جاتی۔

سیفٹی فیچرز

اس موٹر سائیکل سواری یقیناً مزے کی چیز ہے لیکن موٹر سائیکل کی چوٹیں سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔ لہذا، یہ ہمیشہ اہم ہے کہ آپ کی اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضروری ذاتی حفاظتی سامان پر پیسے خرچنے کو ترجیح دیں۔ اچھے معیار کا اور ہیلمٹ خریدنا آپ کو سر کی چوٹوں سے بچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دستانے آپ کی گرفت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور آپ کے ہاتھوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

 ویڈیو دیکھئیے

Exit mobile version