رینج روور 2020 ووگ – پہلی نظر میں ریویو
ایک مرتبہ پھر حاضر ہیں پاک ویلز رینج روور 2020 ووگ P400 الیکٹرک ہائبرڈ کار کے پہلی نظر کے ریویو کے ساتھ۔ یہ ریویو آپ کو گاڑی کے ایکسٹیریئر، انٹیریئر اور اہم فیچرز کے بارے میں بتائے گا۔ مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ لگژری گاڑی ہے۔
مالک کے مطابق انہوں نے اپنے کلائنٹس کو کچھ نیا دینے کے لیے اس گاڑی میں خاص فیچرز انسٹال کیے ہیں۔
تو مزید انتظار کیے بغیر شروع کرتے ہیں آج کا ریویو۔
چارجنگ پورٹل اور ٹائم:
مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ چارجنگ پورٹل گاڑی کے فرنٹ پر ہے، اور اس کا چارجنگ ٹائم 7 سے 8 گھنٹے ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اگر آپ رینج روور 2020 ووگ کا فاسٹ چارجر استعمال کریں تو اس سے صرف چار گھنٹے لگیں گے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ آپ ایک مرتبہ چارج کرنے پر اسے 40 کلومیٹرز چلا سکتے ہیں۔ “اگر آپ زیادہ اسپیڈ پر چلائیں گے تو یہ ایک چارج میں کم فاصلہ طے کرے گی۔”
رینج روور 2020 ووگ کی ڈرائیو:
مالک کے مطابق آپ اسے پٹرول اور الیکٹرک دونوں پر چلا سکتے ہیں۔ اگر آپ فیول پر آنے والی لاگت بچانا چاہتے ہیں تو آپ اسے EV موڈ پر بھی شفٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر آل-الیکٹرک اس کار کے لیے ایک بیک اپ کی حیثيت رکھتا ہے؛ اگر آپ کو قریب میں ہائی-اوکٹین نہ ملے تو آپ اسے الیکٹرک موڈ پر شفٹ کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔”
رینج روور 2020 ووگ کا انجن:
رینج روور 2020 ووگ 3.0-لیٹر ٹربو چارجڈ سِکس-سلنڈر پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 404bhp پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انجن کا ٹارک 650nm ہے۔
رینج روور 2020 ووگ کا 0 سے 100:
یہ کار 6.46 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک پہنچتی ہے۔
ایکسٹیریئر:
یہ کار میٹرکس LED لائٹس، فوگ لیمپس، پارکنگ سینسرز، ایک کیمرا اور چارجنگ پورٹل رکھتی ہے۔ کمپنی نے اس میں منفرد کروم فرنٹ گرِل انسٹال کی ہیں اور اسے میٹرکس ڈیزائن گرِل کا نام دیا ہے۔
ڈفیوزر اور فوگ لیمپس کوَرز پلاسٹک کے ہیں۔
سائیڈ سے دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ عام SUV سے بڑی ہے۔ مالک نے کہا کہ “یہ دوسری SUVs سے آٹھ انچ لمبی ہے، جو اسے زیادہ کشادہ اور ذرا خاص شکل دیتی ہے۔” اس کے علاوہ یہ کار اگلے دروازوں پر سلوَر-کرومڈ بارڈر رکھتی ہے جبکہ retractable سائیڈ انڈی کیٹرز میں بھی ایک کروم لائن ہے۔
یہ گاڑی flamed ریئر لائٹس رکھتی ہے، جبکہ کمپنی نے اس کے ٹرنک ڈور پر 360 ڈگری کیمرا لگا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پچھلے حصے میں elevated بریک لیمپس اور شارک فِن انٹینا بھی ہیں۔
SUV کے ڈور ہینڈلز سینسرز رکھتے ہیں، یوں آپ کو دروازے کھولنےیا بند کرنے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں۔ اس گاڑی کے دروازے سافٹ کلوز فیچر رکھتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو انہیں بند کرنے کے لیے طاقت لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔ اگر آپ دروازوں پر طاقت لگائیں گے تو اس کے کیچرز ٹوٹ جائیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی ڈبل گلیزڈ پرائیویسی وِنڈو گلاسز رکھتی ہے، جو ایک مہنگا فیچر ہے۔ یہ شیشہ ساؤنڈ پروفنگ اور ہیٹ کنٹرول کے لیے بہترین ہے۔
وِیل سائز:
کمپنی نے اس گاڑی میں 21 انچ کے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے الائے رِمز لگائے ہیں۔
رینج روور 2020 ووگ کی ڈِگی میں گنجائش:
کار ایک آٹو ٹرنک رکھتی ہے جسے آپ چابی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایئر سسپنشنز رکھتی ہے، جس کے ذریعے آپ گاڑی کی اونچائی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ڈِگی کے نچلے اور اوپری حصے کو بند کرنے کے لیے دو بٹن رکھتی ہے۔
انٹیریئر کے انوکھے فیچرز:
یہ لال رنگ کے چمڑے کے انٹیریئر، 22 ڈوئل-ووفر اسپیکرز کے ساتھ ایک meridian ساؤنڈ سسٹم اور ایک sued چھت والا آٹوبایوگرافی یونٹ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ventilation کے ساتھ الیکٹرک میموری سیٹس ہیں جس میں آپ درجہ حرارت کو اپنی مرضی کے مطابق طے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کرومڈ وِنڈوز کنٹرولز ہیں۔
یہ کار اگلی اور پچھلی سیٹوں پر کافی ہیڈ اسپیس اور بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔ آپ کار کی تمام سیٹس سے پاور ونڈوز، curtains اور انٹرٹینمنٹ سسٹم استعمال کر سکتے ہیں۔ پچھلی سیٹس پر الگ انٹرٹینمنٹ سسٹمز ہیں، جو مسافر الگ سے استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسرے انٹیریئر فیچرز میں خصوصی لال رنگ کا چمڑا، کُول باکس، ڈوئل کلائمٹ کنٹرول، USB سلاٹ، کاسمیٹک لائٹس اور تمام سیٹس کے لیے الگ AC وینٹس شامل ہیں۔
پچھلی سیٹس پر موجود آرم ریسٹ الیکٹرانک ہے، آپ اسے مینوئلی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آرم ریسٹ میں کپ ہولڈرز ہیں، جو آپ کے مشروب کو گرم یا ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔
اسپیڈومیٹر اور انفوٹینمنٹ :
کار کا اسپیڈومیٹر چارجنگ علامت، ڈرائیونگ موڈ، مائلیج اور فیول ایوریج ظاہر کرتا ہے۔ لیدر کورنگ رکھنے والا اسٹیئرنگ کنٹرولز کے ساتھ ہے۔ آپ اسٹیئرنگ کے ذریعے بلوٹوتھ کنکٹ کر سکتے ہیں، کالز اٹینڈر کر سکتے ہیں، لَین چینج کر سکتے ہیں اور کروز کنٹرول آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بیک، فرنٹ، 360 کیمرے دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پارک اسسٹنگ سسٹم اور DVD پلیئر رکھتی ہے۔ مین اسکرین کے نیچے ایک اور ٹچ اسکرین ہے، جس کے ذریعے آپ کار کا ٹمپریچر کنٹرول کر سکتے ہیں۔
سینٹرل کونسول مختلف ڈرائیونگ موڈز اور گیئرناب رکھتا ہے۔ کار آرم ریسٹ کےنیچے ایک کول باکس، USB، ایڈاپٹر آپشنز رکھتی ہے۔
کار کے اہم فیچرز میں سے ایک پینورامک سن رُوف ہے، جسے آپ بہت آسانی سے کھول یا بند کر سکتے ہیں۔
رینج روور 2020 ووگ کی قیمت:
مالک کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔