گزشتہ ماہ جولائی میں پیٹرول کی ریکارڈ سیل

پاکستانی آٹو موٹیو انڈسڑی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، عارف حبیب لمیٹڈ کی  جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی 2021 میں 0.81 ملین ٹن پیٹرول فروخت کیا گیا جو کہ گزشتہ سال سے 12.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 0.72 ملین ٹن پیٹرول فروخت کیا گیا تھا۔

دیگر پیٹرولیم مصنوعات

جولائی میں تمام پٹرولیم مصنوعات کی سیل 1.94 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ پچھلے سال سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال تمام پٹرولیم مصنوعات کی سیل 1.66 ملین ٹن تھی۔

فرنس آئل کی فروخت رواں سال جولائی میں 0.37 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ پچھلے سال 54 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں یہ سیل 0.24 ملین ٹن تھی۔

جولائی 2021 کے مہینے میں ڈیزل کی فروخت 0.72 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.68 ملین ٹن تھی۔ یعنی رواں سال سیل میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ریکارڈ پٹرولیم فروخت کی وجوہات:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ، پٹرول کی سیل میں اضافے کی وجوہات یہ ہیں:

جولائی میں کاروں کی سیل میں بڑا اضافہ

ہمیں حال ہی میں پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس کی تاریخ کی میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانیوالی سیل بارے پتہ چلا ہے۔ گزشتہ ماہ جولائی میں سوزوکی نے 15207 جبکہ ٹویوٹا نے 6775 یونٹس فروخت کیے۔

جہاں ایک طرف گاڑیوں کی سیل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہیں پیٹرول کی سیل میں تیزی دیکھنے کومل رہی ہے۔ پاکستانی آٹو موبائل انڈسٹری اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ تاہم ملک میں COVID-19 کے دوبارہ پھیلاؤ کی وجہ لگنے والی پابندیوں کے حالیہ اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کم ہو جائے گی۔ یعنی رواں ماہ اگست میں تیل کی مانگ میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ امید ہے کہ ملک میں حالات بہتر ہو جائیں گے اور پابندیاں بھی جلد ختم ہو جائیں گی۔

Exit mobile version