ریگل آٹوموبائلز کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ لگانے کا منصوبہ

ریگل آٹوموبائلز پاکستان کی موٹر بائیکس بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ سال آٹو مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔ ایک ہیچ بیک اور ایک SUV متعارف کرانے کے بعد کمپنی اب پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ریگل آٹوموبائلز نے ملک میں الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ لگانے کے لیے مبینہ طور پر 800 ملین روپے کے فنڈز اکٹھے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں لسٹنگ کے لیے درخواست دی ہے۔ کمپنی نے پاکستان کی سب سے بڑی سیکیورٹیز بروکریج، انویسٹمنٹ بینکنگ اور ریسرچ فرم عارف حبیب لمیٹڈ (AHL) کو اپنا بک رنر مقرر کیا ہے۔

ریگل آٹوموبائل کے اسٹاکس

PSX  کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک نوٹس کے مطابق ریگل آٹوموبائلز 25 ملین حصص کی ابتدائی پبلک آفرنگ (IPO) پیش کر رہی ہے جس کی فلور پرائس 32 روپے ہے۔

ابتدائی طور پر 75 فیصد عام حصص، یعنی 18.75 ملین کامیاب بولی دہندگان کو الاٹ کیے جائیں گے، اور بقیہ 25 فیصد یعنی 6.25 ملین عام حصص، خوردہ سرمایہ کاروں کو ایشو پرائس پر پیش کیے جائیں گے۔ کوئی بھی اَن سبسکرائبڈ ریٹیل پورشن کامیاب بولی دہندگان کو تناسب کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا۔

ریگل الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ

ریگل آٹوموبائلز اسٹاک ایکسچینج سے جمع ہونے والے فنڈز کو الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ پلانٹ ملتان روڈ، مانگا منڈی، لاہور میں 3 ایکڑ کی جگہ پر لگایا جائے گا۔ کمپنی نےالیکٹرک وہیکلزکی اسمبلی کے لیے مشینری درآمد کرنے کے لیے چین کے DFSK Motors کے ایک خصوصی سپلائر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی نے ایک ابتدائی پبلک آفرنگ(IPO) کی ہے جس کی شدہ رقم 800 ملین روپے ہے۔ ہدف رقم روپے ہے۔ کسی بھی اضافی فنڈز کو EV پلانٹ کی توسیع میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ریگل آٹوموبائلز برانڈ کے نام پرنس DFSK کے تحت گاڑیاں تیار اور فروخت کر رہا ہے۔ کمپنی نے 800 سی سی ہیچ بیک پرنس پرل اور کراس اوور ایس یو وی  DFSKگلوری 580 اور 580 پرو متعارف کرائی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ کمپنی ایک چھوٹی کراس اوور DFSK گلوری 500 لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

EV سیگمنٹ میں داخل ہونا ریگل جیسے نئے آنے والی کمپنی کے لیے کام کر سکتا ہے یا نہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں۔