گزشتہ دِنوں کِن گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوئیں؟

گزشتہ دو یا تین مہینوں میں، ہم نے کئی کار مینوفیکچررز کو متعدد ماڈلز اور ویرینٹس کی قیمتوں میں کمی کرتے دیکھا ہے اور اسی کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ پچھلے کئی سالوں میں مقامی طور پر تیار ہونے والی کاروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث صارفین کی قوت خرید میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ لہذا کوئی بھی صنعت گاڑیوں کی سیلز میں کمم نہیں دیکھنا چاہتا۔

لہذا، متعدد مینوفیکچررز نے قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ بہت سے برانڈز مقامی سطح پر ہی سپیئر پارٹس مقامی بناتے ہوئے قیمتوں کو کم کر کے اپنے منافع کے مارجن کو بھی کم کر رہے ہیں۔

یہاں قیمتوں میں کمی سے متعلقہ ایک اور وجہ سابق جی ایس ٹی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہے تو مارچ 2023 میں حکومت نے 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی کاروں پر جی ایس ٹی کو پرانے 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا تھا۔

کِیا سٹونک

کِیا سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ روپے کمی کی گئی جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6.4 ملین سے کم ہو کر 4.7 ملین ہو گئی۔ یہ ایک سی سیگمنٹ ایس یو وی ہے جو 40 لاکھ سے کم قیمت میں ایک بہترین گاڑی ہے لیکن اس کی فیول ایوریج کم ہے یعن 9 سے 11 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ گاڑی میں بہت سے فیچرز دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی ڈرائیونگ اسی کیٹیگری کی گاڑیوں سے کئی درجے بہتر ہے۔

سوزوکی سوئفٹ

سٹونک کو دیکھتے ہوئے، پاک سوزو نے بھی سوئفٹ کی قیمتوں میں کمی کی۔ کمپنی نے سوئفٹ GLX CVT کی قیمت میں تقریبا 7 لاکھ روپے کمی کی جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5.4 ملین سے کم ہو کر 4.7 ملین ہو چکی ہے اور یوں یہ گاڑی کے لحاظ سے سٹونک کے برابر آگئی۔

اب قیمتوں میں کمی کے بعد سٹونک اور سوئفٹ ایک دوسرے کے سخت حریف کے طور پر سامنے آئی گئی ہیں۔

ٹویوٹا یارس

14 مارچ 2024 کو ٹویوٹا نے اپنے یارد ویرینٹس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ تاہم کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں اضافے کے مقابلے بہت قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کیا۔

کمپنی نے گاڑی کی قیمت میی 133000 روپے کمی کی جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4.89 ملین سے کم ہو کر 4.76 ملین ہو گئی۔

ہنڈا سٹی

یارس کی قیمت میں کمی کے بعد ہںڈا پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان سٹی کی قیمت میں 140000 روپے کمی کر دی جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4.8 ملین سے کم ہو کر  4.68ملین ہو گئی۔ ہنڈا سٹی کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں لیگ سپیس، بوٹ سپیس اچھی ہے اور اس کی ری سیل ویلیو بھی اچھی ہے۔

چیری ٹیگو 8 پرو

گزشہ ماہ 16 اپریل کو چیری پاکستان نے اپنی واحد گاڑی چیری ٹیگو 8 پرو ویرینٹ کی قیمت میں 850000 روپے کمی کر دی جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10.3 ملین سے کم ہو کر 9.5 ملین ہو گئی۔

پیجو 2008

اسی طرح سٹونک کی قیمت میں کمی کے چند دِنوں بعد پیجو پاکستان نے پیجو 2008 کی قیمت میں 4.5 لاکھ روپے کمی کا اعلان کیا جس ےکے بعد گاڑی کی قیمت 7۔7  ملین سے کم ہو کر 7.25 ملین ہو گئی۔

Exit mobile version