صاحبزادہ سلطان نے تھل جیپ ریلی 2020 جیت لی

21 تا 22 نومبر ہونے والی تھل جیپ ریلی 2020 مکمل ہو گئی ہے اور تمام کیٹیگریز میں نتائج یہ ہیں:

A-پری پیئرڈ کیٹیگری میں جیتنے والے:

مشہور جیپ ریسر صاحبزادہ سلطان نے 5 ویں TDCP تھل جیپ ریلی 2020 جیت لی ہے۔ چیمپئن نے ٹریک 1 گھنٹہ، 6 منٹ اور 14 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ جبکہ آصف فضل چوہدری نے دوسری پوزیشن حاصل کی کہ جنہوں نے کورس 1 گھنٹہ 7 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اس کے علاوہ فیصل خان شادی خیل 1 گھنٹہ 7 منٹ اور 56 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچے اور تیسری پوزیشن حاصل کی

B-پری پیئرڈ کیٹیگری میں جیتنے والے:

محمد بلال نے اس کیٹیگری میں ٹریک 1 گھنٹہ 13 منٹ اور 2 سیکنڈز میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ محمد اویس اور اسد خان شادی خیل نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اویس نے ٹریک 1 گھنٹہ 14 منٹ اور 20 سیکنڈزمیں مکمل کیا جبکہ شادی خیل نے فنش لائن 2 گھنٹہ 8 منٹ اور 29 سیکنڈز میں عبور کی۔

C-پری پیئرڈ کیٹیگری میں جیتنے والے:

ڈاکٹر حارث خان 1 گھنٹہ 17 منٹ اور 32 سیکنڈز میں کورس مکمل کرنے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ گوہر اسلم سانگی 1 گھنٹہ 19 منٹ اور 18 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔ اس کے علاوہ محمود مجید تیسرے نمبر پر آئے کہ جنہوں نے 1 گھنٹہ 23 منٹ اور 11 سیکنڈز میں ٹریک فنش کیا۔

D-پری پیئرڈ کیٹیگری میں جیتنے والے:

ظفر خان بلوچ اس کیٹیگری فاتح کی حیثیت سے ابھرے، جنہوں نے فنش لائن 1 گھنٹہ 18 منٹ اور 25 سیکنڈز میں عبور کی۔ عمر کانجو 1 گھنٹہ 18 منٹ اور 57 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ بیورگ تیسرے نمبر پر آئے جنہوں نے 1 گھنٹہ 21 منٹ اور 27 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔

تھل جیپ ریلی ایک سالانہ ایونٹ ہے اور اس کا اہتمام ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (TDCP) کرتی ہے۔ صاحبزادہ سلطان، فیصل خان شادی خیل اور نادر مگسی جیسے پاکستان بھر کے ٹاپ ڈرائیورز اس میں حصہ لیتے ہیں۔ سالانہ ریس چھانگا مانگا تیلا، تحصیل کوٹ ادہ، ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں ہوتی ہے۔

یہ ریس پاکستان میں جیپ ریس کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتی ہے۔

مزید نیوز، ریویوز اور ویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Exit mobile version