نئی سوئفٹ کی ریکارڈ سیلز – کامیاب گاڑی

0 3,940

آج سے 2 ماہ قبل پاک سوزوکی نے نئی سوزوکی سوئفٹ جو کہ ایک پریمیم ہیچ بیک ہے، لانچ کی۔ نئی سوئفٹ (4 جنریشن) نے دس سال پرانی تیسری جنریشن کی سوئفٹ کی جگہ لی اور پاکستانی مارکیٹ میں کامیاب قرار پائی۔ پاما کار سیلز رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی اب تک نئی سوئفٹ کے 2273 یونٹس فروخت کر چکی ہے۔

سوزوکی نے فروری کے آخر تک نئی سوئفٹ کی بکنگ شروع کی۔ یعنی کہ مارچ اور اپریل کے دوران 2000 سے زائد یونٹس فروخت ہوئے، جو سوئفٹ کی فروخت کی 11 سال کی تاریخ میں سب سے ریکارڈ توڑ نمبر ہے۔

سوئفٹ کے پرانے ماڈل کے پہلے سال (2010) کے مارچ اور اپریل میں صرف 678 یونٹس جبکہ اور آخری سال (2021) کے مارچ اور اپریل میں 536 یونٹس فروخت ہوئے۔

نئی سوزوکی سوئفٹ کی قیمتیں

سوزوکی نے حالیہ قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی لانچ کی گئی سوئفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ سوئفٹ کے تین مختلف ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

سوئفٹ GL مینوئل            2774000

سوئفٹ GL CVT              2998000

سوئفٹ GLX CVT            3298000

بکنگ اور ڈیلیوری

تینوں ویرینٹس کا ڈیلیوری ٹائم 4 ماہ ہے لیکن اس کیلئے آپ کو گاڑی کی پوری قیمت ادا کر کے بکنگ کروانا ہوگی۔

سوزوکی سوئفٹ نے ایک اکانومی کار سے لے کر پریمیم ہیچ بیک بننے تک بہت طویل فاصلہ طے کیا ہے۔ نئے ماڈل میں بہت سارے فیچر اپ گریڈ ہیں جن کی آپ کو توقع نہیں ہوگی۔ ٹیلی اسکوپک ایڈجسٹ ایبل لیدر اسٹیئرنگ سے لے کر کروز کنٹرول، انجن پش سٹارٹ، ریورس کیمرہ، پارکنگ سینسرز، تھری ٹائر انسٹرومنٹ کلسٹر، 9 انچ کی اینڈرائیڈ انفوٹینمنٹ اسکرین، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول، اور چھ ایئر بیگز تک، سوزوکی نے تمام فیچرز دے کر مارکیٹ میں دیگر حریفوں کیلئے سخت مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

تاہم، ان تمام خصوصیات کے باوجود، کار کی 30 لاکھ سے زائد قیمت کا ٹیگ ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ مارکیٹ اس بات پر منقسم ہے کہ نئی سوئفٹ کی قیمت زیادہ ہے۔ اگر ایسا ہے تو بھی لوگ اسے خرید رہے ہیں۔ سوئفٹ کے بڑے سیلز نمبر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.