آلٹو میں تکنیکی خرابی، پاک سوزوکی نے تمام گاڑیاں واپس منگوا لیں

7 9,911

تین ماہ کے بعد، پاک سوزوکی موٹرز نے فیول فلٹر نیک  (neck)میں سامنے آنیوانی خرابی کے باعث 2019 سے 2021 ماڈل کی تمام آلٹو گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی نے سال 2019، 2020 اور 2022 میں تیار کردہ آلٹو یونٹس کے لیے سروس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ “یہ شبہ ہے کہ ان گاڑیوں کے نیک فیول فلٹر کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زنگ لگ سکتا ہے اور بدترین حالت میں یہ سوراخ بھی ہو سکتا ہے۔ لہذا، پاک سوزوکی کو خدشہ ہے کہ خراب پرزہ ایندھن کے لیکیج کا سبب بن سکتا ہے جس سے آگے چل کر کوئی بھی حادثہ پیش آںے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں”۔

خیال رہے کہ پہلے سروس مہم کراچی میں شروع کی گئی تھی لیکن اب پاک سوزوکی نے اسے پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔

سوزوکی نے نئی آلٹو VXR لانچ کر دی

پاک سوزوکی نے نئی آلٹو VXR لانچ کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق پرسکون ڈرائیونگ کے لیے گاڑی میں دو نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہیچ بیک میں متعارف کرائے گئے دو نئے فیچرز یہ ہیں:

  • آٹو گئیر شفٹ(AGS)
  • اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)

یہ دو آپشنز ڈرائیونگ اور سفر کے تجربے کو بہترین بنانے کیلئے کافی ثابت ہوں گے۔

سوزوکی آلٹو VXR کی قیمت

کمپنی نے نئے ویرینٹ کی ابتدائی قیمت کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کار کی قیمت روپے 2120000 روپے ہے۔ جس میں فریٹ چارجز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ کی پاما رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی سمیت کار کمپنیوں کی فروخت میں زبردست کمی ظاہر کی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ جولائی میں 6679 یونٹس کے مقابلے اگست میں 3954 یونٹس فروخت کیے – جو لگاتار دوسرے مہینوں میں سب سے کم ماہانہ فروخت کی اطلاع ہے۔ (ماہ بہ ماہ کمی: 41 فیصد)

آلٹو میں سامنے آںے والی خرابی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.