شاہد آفریدی کی LX 570 کا اونر ریوئیو
آج ہم آپ کیلئے مشہور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی LX 570 کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں جو کہ شاہد آفریدی کی شخصیت سے مناسبت بھی رکھتی ہے۔ لالہ اپنی
لالہ لیکسس کو اس خوبصورت ڈیزائن، پرتعیش انٹیریئر اور شاندار ٹیکنیکل فیچرز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
ماڈل اور ویرینٹ
لیکسس ٹویوٹا کا ایک پریمیم برانڈ ہے جو کہ عالمی مارکیٹ میں بی ایم ڈبلیو، آڈی اور لینڈ روور رینج روور کا مد مقابل سمجھا جاتا ہے جبکہ LX 570 کی مدمقابل گاڑیوں کہ بات کی جائے تو BMW X7، آڈی Q7 اس کی حریف گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔
انجن
اس گاڑی میں 5.7 لیٹر V8 انجن دیا گیا ہے جو 383 ہارس پاور اور 403 ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس میں فور وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ آٹومیٹک 8 سپیڈ ٹرانسمیشن اور 7000 پاؤنڈز کی ناقابل یقین ٹوئنگ کپیسٹی موجود ہے۔
خصوصیات
گاڑی میں پریمیم لیدر اپولسٹری اور ایمبیئنٹ لائٹنگ کے ساتھ ایک بولڈ فرنٹ گرِل، سٹرائیکنگ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس، ٹیل لائٹس، پاورڈ سن روف، 20 انچ کے الائے وہیلز، رئیر سپوئلر جیسے فیچرز گاڑی کو ایک بہترین ایس یو وی کی شکل دیتے ہیں۔
ٹیکنالوجی
اس کی چوتھی جنریشن کراس اوور کو متعدد بار دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ نیا ویرینٹ اپنے حریفوں کو کافی ٹف ٹائم دیتا ہے۔ مارک لیونسن سٹیریو سسٹم، ریئر کراس ٹریفک الرٹ، فارورڈ کولیشن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، لین کیپ، 360 ڈگری کیمرہ، اور 12.3 انچ کی ایل ای ڈی اسکرین جیسے دیگر سیفٹی فیچرز کیساتھ یہ ایک محفوظ گاڑی ہے۔
اس کے علاوہ لیکسس LX 570 کی فیول ایوریج کافی کم ہے اور اس طرز کی ایس یو ویز کو کبھی بھی ایندھن کی بچت کرنے والی گاڑیوں کے طور پر نہیں دیکھا گیا۔
اگر آپ گاڑیوں کے ریویوز پڑھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں تو پاک وہیلز ایک بہترین ذریعہ ہے، اس لیے خود کو آٹوموٹو مارکیٹ کے تازہ ترین آنے والے ماڈلز اور رجحانات سے باخبر رکھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر جائیں۔