8 سالہ بچے کی فارچیونر چلا کی چونکا دینے والی ویڈیو 😱

0 5,444

سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی ایک حیران کن ویڈیو میں ایک 8 سالہ بچے کو ٹویوٹا فارچیونر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک vlog میں، لڑکا ایس یو وی چلا رہا ہے جبکہ بظاہر اس کے والد ویڈیو بنا رہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بالغ فرد کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کتنا خطرناک ہے اور اس طرح کے طریقوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔

یہ لاپرواہی یہیں نہیں رکتی کیونکہ بچے نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ چھ سال کی عمر سے گاڑی چلا رہا ہے۔ بچہ بڑے فخر سے کہہ رہا ہے کہ “میں اس سے پہلے ہنڈا سِوک چلاتا تھا،” اگرچہ بچہ خالی پلاٹ میں گاڑی چلا رہا ہے، لیکن پھر بھی یہ خوفناک عمل ہے کیونکہ یہ بچے اور اس کی زندگی کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ ایسی متعدد ویڈیوز ہیں جہاں بچوں کو ڈرائیونگ سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے اس مسئلے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے کہ یہ کس طرح بچے کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

بچوں کے لیے سنگین خطرہ

ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ شیر خوار اور ننھے بچوں کے جسم نشونما کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ سر، گردن، ریڑھ کی ہڈی نشونما کے اس نازک مراحل سے گزر رہے ہوتے ہیں اور 6 سال کی عمر تک بہت زیادہ نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے۔ کسی بھی اچانک حرکت سے ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ پہنچ سکتی ہے، جو ابھی تک پوری طرح پختہ نہیں ہوئی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں فالج بھی ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ گاڑی کی سخت سطحوں پر سر لگنے سے سر پھٹنے کے بھی سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں، تمام چوٹیں نظر نہیں آتیں اور کوئی معمولی سا حادثہ یا کسی قسم کی دماغی چوٹ بچے کو عمر بھر کیلئے معذور کر سکتی ہے۔ ریسرچ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سرٹیفائیڈ سیٹس کی مکمل طور پر انسٹالیشن نے کار حادثات میں بچوں کی موت میں 71 فیصد اور 1 سے 4 سال کی عمر کے بچوں میں 54 فیصد تک کمی کی ہے۔ بڑے بچوں اور بڑوں کے لیے، سیٹ بیلٹ کا استعمال موت اور سنگین چوٹ کے خطرے کو تقریباً نصف تک کم کر دیتا ہے۔

کاروں میں بچوں کی حفاظت کے بارے میں تفصیلی پڑھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

لہذا، ایک بار پھر، نابالغوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ معمولی لاپرواہی سنگین چوٹ یا جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.