جی ہاں! نئی سی جی 125 میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں

3 16,443

پچھلے ہفتے اٹلس ہونڈا نے نئی ہونڈا CG125 ریلیز کی تھی، لیکن بظاہر یہ صرف اسٹیکر کی تبدیلی ہی لگ رہی تھی۔ موٹر سائیکل کے شوقین اور صارفین نے اس ‘تبدیلی’ کا خیر مقدم نہیں کیا، اور کہا کہ کمپنی نے سالوں سے موٹر سائیکل کی مکینیکل خصوصیات اور تفصیلات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپنی صرف بائیک کی ظاہری شکل اور صورت پر توجہ دے رہی ہے۔

نئی ہونڈا CG125 کی سیٹ:

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹر سائیکل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں سیٹنگ، گراؤنڈ کلیئرنس، وزن اور وِیل بَیس شامل ہیں۔ خبروں کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی سیٹ کی  اونچائی 771mm سے 764mm کر دی ہے۔ اس معمولی سی تبدیلی کا مطلب ہے کہ نئے ماڈل کی سیٹ زیادہ آرام دہ ہوگی اور اسے چلانا زیادہ آسان ہوگا۔ ہونڈا CG125 کے موجودہ اور پچھلے ماڈل میں صارفین نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل  کی پیچھے والی سیٹ اگلی سیٹ سے نیچی ہے، جو اسے بے آرام بناتی ہے، اس لیے کمپنی نے سیٹ کو نیچے کر دیا ہے تاکہ یہ آرام دہ ہو سکے۔

پیمائش اور وزن:

اس کے علاوہ کمپنی نے گاڑی کی مجموعی پیمائش میں بھی تبدیلی کی ہے۔ نیا ماڈل 1912mm لمبا، 735mm چوڑا اور 1026mm اونچا ہے، جبکہ پہلے یہ 1911mm لمبا، 732mm چوڑا اور 1016mm اونچا تھا۔ نیا ماڈل پچھلے سے 1 کلو بھاری بھی ہے جس کا وزن اب 100 کلوگرام ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس:

اس کے علاوہ کمپنی نے گراؤنڈ کلیئرنس بھی 140mm سے گھٹا کر 132mm کر دی ہے اور ویل بیس کو 1201mm سے 1204mm کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ موٹر سائیکل کی روڈ گرِپ اور اسٹیبلٹی بڑھ گئی ہے، جو بلاشبہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے اچھی چیز ہے۔

حالانکہ یہ اپگریڈز بہت معمولی لگتے ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے موٹر سائیکل چلانے کے تجربے پر بڑا اثر پڑے گا۔ کمپنی نے اسے زیادہ اسٹیبل اور قابلِ بھروسہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

موٹرسائیکل میں ان تبدیلیوں کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا کوئی بڑا اثر پڑے گا؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات اور گفتگو کے لیے پاک ویلز فورم پر جائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.