40 لاکھ سے زائد قیمت کی گاڑیوں پر 25% جی ایس ٹی عائد

اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ حکومت نے 40 لاکھ روپے سے زیادہ قیمت والی کاروں پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا ہے۔ نئے ایس آر او 370 (I)/2024 میں وزارت خزانہ و ریونیو نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن نمبر SRO 297(I) 2023 میں مورخہ 8 مارچ 2023 کو ترامیم کر دی گئی ہے۔

نئی ترامیم کے تحت ان گاڑیوں پر 25 فیصد جی ایس ٹی لاگو کیا جائے گا:

خیال رہے کہ 1400 سی سی اور اس سے زیادہ انجن کپیسٹی والی کاروں پر پہلے سے ہی جی ایس ٹی 25 فیصد ہے۔ اس ایس آر او کا دوسرا نکتہ اہم ہے، جس کا مطلب ہے کہ 40 لاکھ روپے سے اوپر کی تمام کاروں پر جی ایس ٹی بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دوسری شق کے بارے میں سوزوکی کے ایک اہلکار نے پاک ویلز کو بتایا کہ اگرچہ کلٹس اور سوئفٹ کے کچھ ویریئنٹس کی قیمت 40 لاکھ  روپے سے زیادہ ہے لیکن اگر ہم سیلز ٹیکس کو خارج کردیں، تو صرف سوئفٹ GLX اس نئے ٹیکس نیٹ میں آتی ہے جو کہ کافی دلچسپ بات ہے جبکہ آئندہ چند دِنوں میں چیزیں مزید واضح ہو جائیں گی کیونکہ کمپنیاں اس نئے SRO کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اعلان کریں گی۔

اس نئے جی ایس ٹی نیٹ کے تحت آنے والی دیگر گاڑیاں ہنڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور پروٹون ساگا ہیں لیکن بہرحال ہمیں ان کمپنیوں کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔

Exit mobile version