سوئفٹ کے تمام ویرینٹس کا تفصیلی موازنہ

سوزوکی نے نئی سوئفٹ کے 3 ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ بیس ویرینٹ کا نام سوئفٹ GL مینوئل ہے جبکہ مڈ ویرینٹ کو سوئفٹCVT  GL کا نام دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، سوئفٹ GLX CVT ہے۔

سائز

سوزوکی سوئفٹ کے تینوں ویرینٹس کی لمبائی 3845 ملی میٹر، چوڑائی 1735 ملی میٹر اور لمبائی 1520 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کی گراؤنڈ کلیئرنس 160 ملی میٹر جبکہ فیول ٹینک کی گنجائش 37 لیٹر ہے۔

سوئفٹ GL مینوئل کا وزن 855 کلو گرام، سوئفٹ GL CVT 885 کلوگرام اور سوئفٹ GLX CVT 895 کلوگرام ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

تینوں ویرینٹس میں 1197 سی سیK12M DOHC VVT  انجن دیا گیا ہے جو 81 ہارس پاور اور Nm113 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس انجن کو بیس ویرینٹ میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور دیگر دو ویریئنٹس میں CVT کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی وی ٹی ویرینٹس میں سپورٹس موڈ بھی موجود ہے۔

ایکسٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو مینوئل اور GL CVT ویریئنٹس میں ہیلوجن ملٹی ریفلیکٹر ہیڈلائٹس ہیں جن میں فرنٹ بمپر  LED DRLsپر نصب ہیں۔

تینوں ویرینٹس میں LED ریئر کمبینیشن ٹیل لائٹس، رئیر وائپر، 16 انچ کے الائے وہیلز اور الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ ویو مررز ہیں۔

ٹاپ آف دی لائن سوئفٹ GLX CVT ویریئنٹ میں اضافی فیچرز ہیں جن میں DRLs کے ساتھ  آٹومیٹک LED پروجیکشن ہیڈلائٹس، ہیلوجن بلب فوگ لیمپس اور ریٹریکٹ ایبل فنکشن والے سائیڈ ویو مررز شامل ہیں۔

انٹیرئیر

ریموٹ کنٹرول کی لیس انٹری تینوں ویرینٹس میں سٹینڈرڈ ہے لیکن CVT GLS میں سمارٹ انٹری کا فیچر دیا گیا ہے۔ تمام ویرینٹس میں فیبرک سیٹس دی گئی ہیں۔ اسی طرح تمام ویرینٹس میں ڈرائیور سیٹ کی اونچائی ایڈجسٹ ایبل ہے۔

تمام ویریئنٹس میں پاور اسٹیئرنگ وہیل جبکہ ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ اور میڈیا کنٹرول بٹن کے ساتھ ٹیلیسکوپک ایڈجسٹمنٹ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاپ ویرینٹ میں پش اسٹارٹ، انفارمیشن ڈسپلے، اور آٹومیٹک ایئر کنڈیشننگ بھی موجود ہے۔

GL مینوئل اور GL CVT ویرینٹس میں ائیر کنڈیشنگ مینوئل ہے۔ تمام ویرینٹس میں 9 انچ کی سٹینڈرڈ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین موجود ہے جو کہ کافی حیران کن ہے۔

سیفٹی فیچرز

تینوں سوئفٹ ویریئنٹس میں مشترکہ طور پر دئیے گئے سیفٹی فیچرز میں ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)، EBD (ایمرجنسی بریک ڈسٹری بیوشن) اور ESP (الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام) اور اِموبیلائزر شامل ہیں۔

GL مینوئل اور GL CVT ویرینٹ میں دو ائیر بیگز جبکہ GLX CVT ویرینٹ میں 6 ائیر بیگز ہیں۔ GL CVT اور GLX CVT ویرینٹس میں کروز کنٹرول اور HAC (ہل اسسٹ کنٹرول) موجود ہیں۔ ٹاپ آف دی لائن GLX CVT ویرینٹ میں ریورس کیمرہ اور رئیر پارکنگ سینسر بھی دئیے گئے ہیں۔

قیمت

سوئفٹ GL مینوئل کی قیمت 2499000 روپے ہے جبکہ سوئفٹ GL CVT کی قیمت 2699000 روپے ہے۔ اسی طرح ٹاپ ویرینٹ GLX CVT کی قیمت 2899000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ سوئفٹ کے تینوں ویرینٹس کے فیچرز اور خصوصیات کی تفصیل تھی۔ آپ کے خیال میں خریدنے کے لیے بہترین ویرینٹ کونسا ہے؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

Exit mobile version