تابش ہاشمی کی نئی ہیوںڈائی سوناٹا – اونر ریوئیو

0 5,365

اونر ریوئیوز کی اس قسط میں ہم آپ کے ساتھ تابش ہاشمی کی ہیوںڈائی سوناٹا کا تجربہ شئیر کریں گے۔ کمپنی نے 2021 سوناٹا کے 2 ویرینٹس لانچ کیے۔ اس گاڑی میں 2000 سی سی 4 سلنڈر انجن دیا گیا ہے جو 152 ہارس پاور اور 192 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

خریداری کا فیصلہ

تابش ہاشمی اپنی کراس اوور کے علاوہ ایک اور کار خریدنے کے لیے ایک پریمیم سیڈان کی تلاش میں تھے۔ انھوں نے بنیادی طور پر دو سیڈان پر غور کیا۔ جن میں 11 ویں جنر سوِک اور سوناٹا تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سوک کافی معیاری ہے لیکن اسے چلانے پر اس پریمیم کار کا تجربہ نہیں ملتا۔ اس کے علاوہ سوناٹا کی نسبت اس کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن بھی کچھ خاص نہیں ہے۔ جس کے بعد انھیں فیصلہ کرنا تھا کہ انھیں 2000 سی سی 2500 سی سی سوناٹا خریدنی چاہیے۔ دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 7 سے 8 لاکھ روپے کا فرق تھا۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں کوئی خاص فرق نہیں تھا، اس لیے انھوں نے 2000 سی سی ویرینٹ کا انتخاب کیا۔

نمایاں خصوصیات

سوناٹا بہت سی خصوصیات کیساتھ آتی ہے۔ جن میں لمبر سپورٹ کے ساتھ الیکٹرک سیٹس مکمل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، وائرلیس چارجنگ، لیدر اپولسٹری، پینورامک روف، ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ ایک انفوٹینمنٹ سسٹم، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول وغیر شامل ہیں۔ یہ 2000 سی سی ویرینٹ ہیڈس اپ ڈسپلے اور ایک آٹومیٹک ریئر شیڈ جیسے فیچرز سے محروم ہے جو 2500 سی سی ویرینٹ میں آتے ہیں۔

فیول ایوریج

اونر کے مطابق ایندھن کی اوسط شہر کے اندر تقریباً آٹھ کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ اونر نے ابھی تک ہائی وے پر سفر نہیں کیا لیکن ہائی وے پر یہ 12 سے 13 کلومیٹر فی لیٹر وہ سکتی ہے۔

کونسے فیچرز نہیں ہیں؟

اگرچہ اس کار میں بہت سی خصوصیات ہیں، لیکن اونر کو لگتا ہے کہ سوناٹا میں وہ فیچرز ہونا چاہیے تھے جو کہ ان کی دوسری کار چیری ٹیگو میں دئیے گئے ہیں۔ جن میں سے کچھ میں ایڈاپٹیو کروزکنٹرول شامل ہے۔ اس کے علاوہ اونر کے مطابق اس گاڑی میں اپ ہِل اور ڈاؤن اسسٹ، ڈرائیور اسسٹ فیچرز جیسے بلائنڈ سپاٹ مانیٹر وغیرہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔

گراؤنڈ کلئیرنس

گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس کافی کم ہے جس کی وجہ سے مقامی سڑکوں پر مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر یہ سپیڈ بریکرز سے نہیں ٹکراتی لیکن اگر 2 سے 3 مسافروں کے ساتھ احتیاط کرنا پڑتی ہے۔

سپیئر پارٹس کی دستیابی

سپیئر پارٹس بآسانی مجاز ڈیلرشپ پر دستیاب ہیں لیکن ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ ایک ہیڈلائٹ کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.