نئی ہنڈا سوِک 2022 کب ڈیلیور کی جائے گی؟

0 4,465

ہںڈا سوِک 2022 گزشتہ ہفتے لانچ کی گئی تھی۔ کمپنی نے ایک انجن آپشن کے ساتھ گاڑی کے 3 ویرینٹس لانچ کیے۔ جن میں سٹینڈرڈ، اورئیل اور RS ویرینٹس شامل ہیں۔ کمپنی لانچ سے قبل ہی تمام ویرینٹس کی قیمتیں ظاہر کر چکی تھی، جو کہ یہ ہیں:

  • ہنڈا سوِک سٹینڈرڈ 5 ٹربو :M-CVT5099000 روپے
  • ہنڈا سوِک اورئیل 5 ٹربو :M-CVT 5399000 روپے
  • ہنڈا سوِک RS 5 ٹربو :M-CVT 6149000 روپے

دریں اثنا، پہلے دو ویرینٹس کی بکنگ کیلئے 11 لاکھ روپے جبکہ RS ویرینٹ کی بکنگ کیلئے 1200000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ڈلیوری ٹائم کے بارے بات کی جائے تو اس کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ ذیل میں درج ہے۔

ہنڈا سوِک 2022 کا ڈلیوری ٹائم

یہاں دو باتیں قابل غور ہیں۔ پہلی بات یہ کہ آپ نے گاڑی کو اس وقت بُک کرایا جب اس کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا اور دوسری بات یہ کہ آپ کار کو آفیشل لانچ کے بعد ابھی بک کرواتے ہیں۔

اگر آپ نے گاڑی پہلے ہی بک کر رکھی ہے، یعنی جب کمپنی نے اس کی قیمتوں کا اعلان کیا، تو آپ کو یہ اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے، یعنی مارچ-اپریل 2022 تک مل جائے گی۔ لہذا، آپ کا انتظار تقریباً ختم ہونے والا ہے۔

اس کے برعکس اگر آپ آج ہی ڈیلرشپ پر جاتے ہیں اور نئی سِوک بُک کرتے ہیں تو آپ کو یہ اکتوبر- نومبر 2022 میں ملے گی۔ یعنی آپ کو تقریباً 7-8 ماہ تک نئی سیڈان کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ہمیں امید ہے کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ہوں گی اور آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا آپ اسے بک کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے تمام ویریںٹس کے فیچرز و دیگر خصوصیات ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔

سٹینڈرڈ اور اورئیل ویرینٹس

اِن دو ویرینٹس کی فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں۔

  • 1500 سی سی ٹربوچارجڈ انجن جو 127 ہارس پاور اور 180Nmٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  • FWD ڈرائیوٹرین
  • ایکو اور نارمل ڈرائیور موڈز

ایکسٹیرئیر

  • ہیلوجن پروجیکشن ہیڈلائٹس (آٹو ہیڈلائٹس)
  • ایل ای ڈی DRLs، LED ٹیل لائٹس
  • ہیلوجن فوگ لیمپس (standard)، ایل ای ڈی فوگلیمپس (Orient)
  • میٹ فِنش فرنٹ گرل
  • الیکٹرک اور ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مِررز
  • 16 انچ الائے ویلز
  • سمارٹ کی لیس انٹری
  • سن روف (اوریل)

انٹیرئیر

  • ہائی گریڈ سیٹ میٹریل
  • مینوئل ڈرائیو ایںڈ پیسنجز سیٹ ایڈجسٹمنٹ
  • ٹِلٹ ایںڈ ٹیلی سکوپِک سٹیئرنگ وہیل
  • سٹیئرنگ میڈیا کنٹرولز
  • 7 انچ کا TFT میٹر
  • وائس ریکَگنیشن کے ساتھ 9 انچ کی اینڈرائیڈ اسکرین (Oriel)
  • سنگل آٹو کلائمیٹ کنٹرول (سٹینڈرد) ڈوئل آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول (اوریل)
  • رئیر AC وینٹ
  • پُش اسٹارٹ
  • الیکٹرانک پارکنگ بریک
  • آٹو بریک ہولڈ

سیفٹی

  • ڈوئل ایئر بیگز
  • ABS + EBD + گاڑی کا سٹیبلٹی کنٹرول
  • ہل اسسٹ کنٹرول + ٹریکشن کنٹرول
  • سپیڈ لمیٹر کروز کنٹرول
  • اِموبلائزر
  • رئیر کیمرہ

قیمت

دونوں ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:

  • 5099000 )سٹینڈرڈ)
  • 5399000 (اورئیل)

ہنڈا سوِک RS ٹربو

ہنڈا سوِک RS ٹربو کے فیچرز و خصوصیات یہ ہیں:

  • گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 176 ہارس پاور اور 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سی وی ٹی ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

  • آٹومیٹک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس
  • ایل ای ڈی DRLs، ٹیل لائٹس اور فوگ لیمپس
  • الیکٹرک، ریٹریکٹیبل اور ہیٹِڈ سائیڈ ویو مِررز
  • سمارٹ کی لیس انٹری
  • 17 انچ بلیک الائے وہیل
  • سن روف

انٹیرئیر

  • ہائی گریڈ سیٹ میٹریل
  • 7 انچ کاTF میٹر
  • وائس ریکگنیشن کے ساتھ 9 انچ کی اینڈرائیڈ سکرین
  • رئیر AC وینٹس کے ساتھ ڈوئل آٹومیٹک کلائمیٹک کنٹرول
  • ریموٹ انجن اسٹارٹ
  • الیکٹرانک پارکنگ بریک
  • ایمبیئنٹ لائٹنگ (وائٹ روف، فرنٹ فُٹ کا ریڈ)

حفاظت

  • ڈوئل ایئر بیگز
  • ABS + EBD  +وہیکل سٹیبلٹی کںٹرول
  • ہل اسسٹ کنٹرول + ٹریکشن کنٹرول
  • کولیژن بریک سسٹم
  • لیڈ کار ڈیپارچر نوٹیفکیشن سسٹم
  • روڈ ڈیپارچر مٹیگیشن سسٹم
  • ایڈاپٹیو کروز کنٹرول
  • لین کیپ اسسٹ
  • ٹریفک سائن ریکَگنیشن
  • آٹو ہائی بیم
  • رئیر کیمرہ

قیمت

ٹربوRS  کی آفیشل قیمت 6149000 روپے ہے۔

نوٹ: یہ کچھ فیچرز ہیں اور جب ہمیں مزید معلومات حاصل ہوں گی تو ہم آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.