آپ خیبر پختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس اس طرح حاصل کر سکتے ہیں

پنجاب اور اسلام آباد کے بعد پاک ویلز آپ کو خیبر پختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے پورے پروسس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ان اقدامات پر عمل کرکے آپ لرنر اور پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس دونوں حاصل کر سکتے ہیں۔

لرنر پرمٹ کے لیے ریکوائرمنٹس:

درخواست گزار کو ان ڈاکیومنٹس کے ساتھ ٹریفک پولیس آفس آنا ہوگا:

یہ ڈاکیومنٹس جمع کروانے کے بعد درخواست گزار کمپیوٹرائزڈ لرنر پرمٹ حاصل کرنے کا اہل ہے۔

خیبر پختونخوا میں لرنر لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ:

لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو ان اقدامات پر عمل کرنا ہوگا:

پہلا قدم: ٹریفک پولیس آفیسر تک پہنچنے کے بعد درخواست گزار اپنے نام، CNIC، لائسنس کی قسم، ڈپازٹ کرائی گئی رقم، ڈپازٹ فیس کی تاریخ اور بینک کے کے ساتھ ایک ٹوکن حاصل کرے گا

دوسرا قدم: اہلکار درخواست گزار کی ذاتی معلومات ڈیٹا میں شامل کرے گا جیسا کہ تاریخِ پیدائش، والد کا نام اور پتہ وغیرہ

تیسرا قدم: پولیس درخواست گزار کی میڈیکل معلومات حاصل کرے گی

چوتھا قدم: ایک اہلکار وہیں پر امیدوار کی تصویر لے گا

پانچواں قدم: ٹریفک پولیس معلومات کی تصدیق اور پروف ریڈنگ کے بعد امیدوار کو لرنر پرمٹ جاری کرے گی۔

پرمننٹ/فریش ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ریکوائرمنٹس:

ایک پرمننٹ/فریش ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ بنیادی ریکوائرمنٹس پوری کرنا ہوں گی:

یہ ریکوائرمنٹس پوری کرنے کے بعد امیدوار کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا اہل ہے۔

پرمننٹ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ:

پہلا قدم: ٹریفک پولیس آفس پہنچنے کے بعد امیدوار کو ایک ٹوکن ملے گا۔ اس ٹوکن پر امیدوار کا نام، CNIC نمبر، لائسنس کی قسم، ڈپازٹ کرائی گئی رقم، فیس ڈپازٹ کی تاریخ، بینک کا نام درج ہوگا

دوسرا قدم: ایک اہلکار امیدوار کے انگوٹھوں کے نشان اور دستخط لے گا اور انہیں ڈیٹابیس میں محفوظ کرے گا

تیسرا قدم: طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد پولیس درخواست گزار کو ایک کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس نمبر جاری کرے گی۔ اہلکار انہیں ایک رسید دے گا جس پر ریسیونگ کی تاریخ درج ہوگی۔

اس تاریخ پر امیدوار ٹریفک پولیس آفیسر کے پاس جا کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔

آپ خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس کی لائسنس authentication سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے پاک ویلز ڈرائیونگ  ویریفکیشن سیکشن پر جا سکتے ہیں۔

 

Exit mobile version