ہنڈا سوک 2022 کے آفیشل لانچ ٹائم کا اعلان

1 2,829

ہنڈا سِوک 2022 کے لانچ کی افواہیں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایا تھا کہ نئی سوِک 24 فروری 2022 کو پاکستان آئے گی۔ بعدازاں، دیگر ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کی لانچ میں تاخیر ہے۔

اور اب آفیشل ذرائع نے گاڑی کے لانچ کے وقت کی تصدیق کر دی ہے۔ اگرچہ صحیح تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن وقت کی مدت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ہنڈا سوِک کا لانچ ٹائم

ہمارے سرکاری ذرائع کے مطابق نئی ہنڈا سِوک مارچ 2022 کے پہلے ہفتے میں لانچ کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب اس میں تاخیر نہیں ہوگی اور یہ حتمی ہے۔ مزید برآں، ہنڈا اٹلس مارچ کے پہلے ہفتے کے ورکنگ ڈے میں لانچنگ ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔ ہمارے پاس دو ہفتوں کے بعد نئی سوک ہوگی۔ لہذا، شہریوں کا انتظار آخرکار ختم ہو رہا ہے۔

دریں اثنا، ہم آپ کو گاڑی کی قیمت، مختلف ویرینٹس اور بکنگ کی تفصیلات کے بارے میں پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سوِک کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT کی قیمت – 51 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT کی قیمت – 54 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT کی قیمت – 5 لاکھ روپے

بکنگ کی قیمتیں

گاڑی کے تمام  ویرینٹس کی بکنگ پرائس 12 لاکھ روپے تھی۔ تاہم، کمپنی نے پہلے دو ویریںٹس کی بکنگ پرائس کو کم کر دیا ہے۔ تمام ویرینٹس کی نئی پرائس یہ ہے۔

  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT کی قیمت – 11 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT کی قیمت – 11 لاکھ روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT کی قیمت – 12 لاکھ روپے

یعنی کہ آپ کم قیمتوں پر نئی سوک بُک کر سکتے ہیں جو کہ کمپنی کا ایک اچھا اقدام ہے۔ ہنڈا اٹلس نئی سوک کی عالمی سطح پر لانچ کے 11 ماہ بعد سِوک متعارف کر رہا ہے جو کہ ایک قابل تحسین کوشش ہے۔ مزید برآں، کمپنی نے گاڑی میں سفر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہنڈاسینسنگ جیسے سیفٹی فیچرز پیش کیے ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں “لیزر بریزنگ روف” جیسی خصوصیت بھی پائی جاتی ہیں جو ایک ہموار اور حفاظتی چھت فراہم کرے گی۔

کیا آپ نئی ہنڈا سوِک کی لانچ کا انتظار کر رہے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.