لینڈ کروزر 2022 پاکستان میں کب آفیشلی لانچ ہوگی؟

4 1,144

رواں ماہ کے آغاز میں ٹویوٹا نے لینڈ کروزر 2022 کو آفیشلی طور پر منظر عام پر لایا تھا۔ لینڈ کروزر 2022 کو لینڈ کروزر L300 بھی کہا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کمپنی نے لینڈ کروزر 2022 کے ویرینٹس دکھائے۔

یہاں اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لینڈ کروزر L300 آفیشلی طور پر پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی؟ ہمارے ذرائع کے مطابق رواں سال دسمبر میں ٹویوٹا انڈس موٹرز لینڈ کروزر 2022 کو پاکستان میں لائے گی۔ یعنی آپ کو صرف پانچ ماہ انتظار کرنا پڑے گا جس کے بعد آپ اسے بک کرسکتے ہیں۔

قیمت

لینڈ کروزر 2022 کی قیمت کی بات کی جائے تو ذرائع کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 6 سے ساڑے 6 کروڑ تک ہو سکتی ہے اور امید ہے کی لینڈ کروزر کے شوقین افراد اس گاڑی کو ضرور خریدیں گے۔

پاور اور دیگر مکینکس

لینڈ کروزر کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایک بڑا V8 انجن آتا ہے لیکن اس نئے ماڈل میں اس انجن کو خیر آباد کہتے ہوئے ٹربوچارجڈ انجن کو متعارف کروایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے فیول اکنامی اور خطرناک گیسوں کے اخراج کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

لانچ کے وقت اس ماڈل میں دو انجنز دستیاب ہوں گے۔ جن میں ایک 3500 سی سی/V35A-FTS Twin Turbo V6 petrol انجن ہوگا جو 409 ہارس پاور کے ساتھ 650Nm ٹارک پیدا کرے گا جبکہ دوسرا 3.3L / F33A-FTV Twi-Turbo V6 انجن ہوگا جو 304 ہارس پاور کے ساتھ 700Nm ٹارک پیدا کرے گا۔

دونوں پیٹرول اور ڈیزل انجن کی کارکردگی میں بہتری کیلئے کافی کام کیا گیا ہے۔ لینڈ کروزرکے تمام ویرینٹس میں 4 وہیل ڈرائیو سمیت 10 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

ٹویوٹا نیچرلی ایسپائریٹڈ V6 اور ممکنہ طور پر 4L / 1GR-FE V6 مارکیٹ میں آفر کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ آنے والے دنوں میں Hybrid V6 variant بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن اسکی کوئی مصدقہ خبر موصول نہیں ہوئی۔

لینڈ کروزر کے آنے والے نئے ماڈل میں شاک ایبزاربر اور سسپنشن سسٹم کو بہتر کرتے ہوئے نہ صرف اس کی رئیر جیومیٹری بلکہ اگلے اور پچھلے پہیوں پر وزن کی تقسیم کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنٹر آف گریویٹی کو بھی نیچے منتقل کیا گیا ہے۔ اگلے اور پچھلے پہیوں پر وزن کا تناسب 53.5% اور46.5% رکھا گیا ہے۔ لینڈ کروزر میں بہتر اور اپ گریڈڈ (E-KDSS) سسپنشن سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لینڈ کروزر میں ٹریکشن سپورٹ سسٹم بھی دیا جاتا ہے جو بریک اور انجن کو خودکار طریقے سے کنٹرول کرتے ہوئے چاروں پہیوں کے درمیان ٹارک کو تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے۔ مزید برآں کرال کنٹرول، ڈاؤن ہِل اسسٹ، ہِل سٹارٹ اسسٹ، ملٹی ٹیرین سلیکٹ اور ملٹی ٹیرین مانیٹر بھی اسی سسٹم کا حصہ ہیں۔

ایکسٹیرئیر

چونکہ نئے آنے والے لینڈ کروز کے اس ماڈل کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن بالکل نیا اور جدید ہے، اس لیے اس کے ایکسٹرئیر میں بہت سے نئے عنصر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ آج کل کی ایس یو ویز سے ذرا مختلف ہوتے ہوئے باکس کی شکل میں نظر آتی ہے جو اس کی ایروڈائنامکس میں مزید بہتری لاتی ہے۔

نئے ماڈل کی بڑی اور چوڑی فرنٹ سلیٹڈ گرِل گاڑی کو جدید شکل دیتی ہے۔ LED DRLs کے ساتھ جڑی گاڑی کی LED لائٹس اس کی گرِل میں ضم ںظر آتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لینڈ کروزر کی ہیڈ لائٹس اور بمپر اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ آف روڈ ڈرائیور کیے جانے پر بھی گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور بمپر کسی بھی نقصان سے دور رہیں گے۔

سائیڈ مررز کی بات کی جائے تو ان کو ڈور پینلز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی کے فینڈرز میں بھی ایک ابھار دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹویوٹا LC 300 کا GR Sport Version بھی جاری کرے گا جس کا فرنٹ بمپر،  بلیک گرِل،فینڈر، فرنٹ سکِڈ پلیٹ، بلیک آؤٹ سائیڈ ویو مررز دیکھنے میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔

انٹیرئیر

لینڈ کروزر کے نئے ماڈل کا ایکسٹیرئیر پچھلے ماڈل سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا لیکن اس کا انٹیرئیر نئے ڈیش بورڈ کے ساتھ انتہائی جدید معلوم ہوتا ہے۔ ٹویوٹا نے انتہائی اعلی اور جدید انٹیرئیر ڈیزائن کیا ہے لیکن اس دوران اس بات کا بھی خوب خیال رکھا ہے کہ یہ ایک آف روڈ وہیکل ہے۔ یہی وجہ ہے آپ کو اس کے انٹیرئیر میں ٹچ سکرین اور ٹچ سینسٹیو کنٹرول کی بجائے بڑے سائز کے فزیکل بٹن دیکھنے کو ملیں گے۔

گاڑی میں انفوٹینمنٹ کیلئے 9 انچ کا ایک فلوٹنگ ٹیبلٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو اور سب ووفر پر مشتمل ایک آپشنل JBL Premium آڈیو سسٹم کے علاوہ آپشنل رئیر- سیٹ میڈیا ڈسپلیز بھی دستیاب ہوں گے۔

یہاں آپ کو نیا سنٹرل کنسول، 4-Zone Climate کنٹرول کیساتھ سیٹس کا نیا ڈیزائن بھی دیکھنے کو ملے گا۔ پرانے ماڈلز میں تھرڈ row سائیڈز اور اوپر کی طرف ہو فولڈ جاتی تھی لیکن نئے ماڈل میں اس کو فلور میں ڈالا جا سکتا ہے۔ جس سے مزید گاڑی میں مزید جگہ بنائی جا سکتی ہے۔

گاڑی کے انٹیر ئیر کے چند دیگر فیچرز مندرجہ ذیل ہیں۔

  • ہیٹڈ اینڈ وینٹیلیٹڈ سیٹس
  • کلر ہیڈز اب ڈسپلے
  • وائرلیس چارجر
  • پاور ٹیل گیٹ
  • 360 ویو سراؤنڈ کیمرہ

سیفٹی

ایس یو ویز اور دیگر گاڑیوں میں آںے والے سیفٹی سسٹمز کے علاوہ لینڈ کروزر میں ٹویوٹا سیفٹی سینس کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں لین ڈیپارچر الرٹ،آٹومیٹک ہائی بیم، لین ٹریسنگ اسسٹ اور روڈ سائن اسسٹ بھی اسی پیکیج میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں نیاcollision avoidance feature بھی دیا گیا ہے جو گاڑی کو کسی بھی حادثے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.