ٹویوٹا اور ٹیسلا ایک الیکٹرک گاڑی کے پروجیکٹ پر مل کر کام کریں گے

0 5,842

گاڑیاں بنانے والے اداروں کو مل کر کام کرتے اور اپنی جادو گری کے مظاہرے کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب بھی دو آٹوموٹو برانڈز کسی مشترکہ منصوبے پر کام کرتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہیں تو آخر میں جو پروڈکٹ بنتی ہے وہ واقعی شاہکار ہوتی ہے۔ تو کسی مشن کو مکمل کرنے کے لیے ٹویوٹا اور ٹیسلا سے بہتر کون سے دو ادارے ہوں گے؟ یعنی آٹوموٹو انڈسٹری کے دو گرو۔ جنوبی کوریا کے اخبار، چوسن البو، کی ایک خبر کے مطابق یہ دونوں ادارے مل کر چھوٹی الیکٹرک SUVs کے لیے ایک الیکٹرک وہیکل پلیٹ فارم بنانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے میڈیا نے جاپانی آٹو انڈسٹری کے عہدیدار کا ذکر کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ دونوں ادارے گزشتہ سال سے خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ اب ٹویوٹا-ٹیسلا پارٹنرشپ آخری مرحلے میں ہے۔

اگر یہ خبر ٹھیک ہے اور دونوں ادارے اتحادی بننے والے ہیں تو ٹیسلا اپنی سافٹ ویئر اور الیکٹرانکس کی مہارت کا حصہ ڈالے گا اور ٹویوٹا اپنی گاڑی بنانے کی ہنر مندی کو سامنے رکھے گا اور حقیقی وہیکل پلیٹ فارم بنائے گا۔ جب سب کچھ طے پا جائے گا تو دونوں ادارے حتمی پروڈکٹ پر کام کریں گے یعنی الیکٹرک وہیکل پروڈکٹ پلیٹ فارم پر، تاکہ اپنی جدید کومپیکٹ SUVs بنا سکیں۔

ٹویوٹا اور ٹیسلا اتحاد کی تاریخ

ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹویوٹا اور ٹیسلا اتحاد کر رہے ہیں۔ تقریباً 11 سال پہلے دونوں اداروں نے مل کر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے ایک پارٹنرشپ کا اعلان کیا تھا۔ بدقسمتی سے اس وقت دونوں اداروں کا معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچا تھا۔ 2017ء میں ٹویوٹا نے ٹیسلا کے اسٹیک فروخت کر دیے اور پارٹنرشپ کا خاتمہ ہو گیا۔ دونوں CEOs، ایلون مسک اور اکیو ٹویوٹا، کے قریبی تعلقات کی وجہ سے دونوں ادارے ایک مرتبہ پھر ساتھ آ گئے ہیں۔

یہ نئی پارٹنرشپ دونوں اداروں کے لیے فائدہ مند ہوگی، خاص طور پر ٹویوٹا کے لیے۔ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے معاملے میں ذرا پیچھے ہے۔ لیکن اب وہ آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے اور اس دہائی کے پہلے نصف حصے (یعنی 2025 تک) کم از کم 10الیکٹرک گاڑیاں لانے کا عہد رکھتی ہے۔ ٹیسلا کے ساتھ اتحاد کہ جو EVs کا بادشاہ ہے، ٹویوٹا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگا۔

انٹرنیشنل آٹو خبروں اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.